7 اشعار

سب نے ملائے ہاتھ یہاں تیرگی کے ساتھ

Sab ne milaye hath yahan tareegi ke saath

سب نے ملائے ہاتھ یہاں تیرگی کے ساتھ

«سب نے ملائے ہاتھ یہاں تیرگی کے ساتھ» وسیم بریلوی کا کلام ہے، جسے امل خان نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس « تیری مرضی کے مطابق نظر آئیں کیسے وسیم بریلوی» میں 10 فروری 2026 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 53 سیکنڈ ہے۔ یہ کلام سحرِ بیاں کی محفلوں میں 2 مرتبہ پیش کیا جا چکا ہے۔

سب نے ملائے ہاتھ یہاں تیرگی کے ساتھکتنا بڑا مذاق ہوا روشنی کے ساتھ

شرطیں لگائی جاتی نہیں دوستی کے ساتھکیجے مجھے قبول مری ہر کمی کے ساتھ

تیرا خیال تیری طلب تیری آرزومیں عمر بھر چلا ہوں کسی روشنی کے ساتھ

دنیا مرے خلاف کھڑی کیسے ہو گئیمیری تو دشمنی بھی نہیں تھی کسی کے ساتھ

کس کام کی رہی یہ دکھاوے کی زندگیوعدے کیے کسی سے گزاری کسی کے ساتھ

دنیا کو بے وفائی کا الزام کون دےاپنی ہی نبھ سکی نہ بہت دن کسی کے ساتھ

قطرے وہ کچھ بھی پائیں یہ ممکن نہیں وسیمؔبڑھنا جو چاہتے ہیں سمندر کشی کے ساتھ

— وسیم بریلوی

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں