5 اشعار

نہیں کہ اپنا زمانہ بھی تو نہیں آیا

Nahin ke apna zamana bhi to nahin aaya

نہیں کہ اپنا زمانہ بھی تو نہیں آیا

«نہیں کہ اپنا زمانہ بھی تو نہیں آیا» وسیم بریلوی کا کلام ہے، جسے یادرفتگان نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس « تیری مرضی کے مطابق نظر آئیں کیسے وسیم بریلوی» میں 10 فروری 2026 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 33 سیکنڈ ہے۔

نہیں کہ اپنا زمانہ بھی تو نہیں آیاہمیں کسی سے نبھانا بھی تو نہیں آیا

جلا کے رکھ لیا ہاتھوں کے ساتھ دامن تکتمہیں چراغ بجھانا بھی تو نہیں آیا

نئے مکان بنائے تو فاصلوں کی طرحہمیں یہ شہر بسانا بھی تو نہیں آیا

وہ پوچھتا تھا مری آنکھ بھیگنے کا سببمجھے بہانہ بنانا بھی تو نہیں آیا

وسیمؔ دیکھنا مڑ مڑ کے وہ اسی کی طرفکسی کو چھوڑ کے جانا بھی تو نہیں آیا

— وسیم بریلوی

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں