6 اشعار

صرف تیرا نام لے کر رہ گیا

Sirf tera naam le kar reh gaya

صرف تیرا نام لے کر رہ گیا

«صرف تیرا نام لے کر رہ گیا» وسیم بریلوی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 32 سیکنڈ ہے۔

صرف تیرا نام لے کر رہ گیاآج دیوانہ بہت کچھ کہہ گیا

کیا مری تقدیر میں منزل نہیںفاصلہ کیوں مسکرا کر رہ گیا

زندگی دنیا میں ایسا اشک تھیجو ذرا پلکوں پہ ٹھہرا بہہ گیا

اور کیا تھا اس کی پرسش کا جواباپنے ہی آنسو چھپا کر رہ گیا

اس سے پوچھ اے کامیاب زندگیجس کا افسانہ ادھورا رہ گیا

ہائے کیا دیوانگی تھی اے وسیمؔجو نہ کہنا چاہیے تھا کہہ گیا

— وسیم بریلوی