5 اشعار

مجھے بجھا دے مرا دور مختصر کر دے

Mujhe bujha de mera daur mukhtasar kar de

مجھے بجھا دے مرا دور مختصر کر دے

«مجھے بجھا دے مرا دور مختصر کر دے» وسیم بریلوی کا کلام ہے، جسے افراسیاب نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس « تیری مرضی کے مطابق نظر آئیں کیسے وسیم بریلوی» میں 10 فروری 2026 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 35 سیکنڈ ہے۔

مجھے بجھا دے مرا دور مختصر کر دےمگر دیئے کی طرح مجھ کو معتبر کر دے

بکھرتے ٹوٹتے رشتوں کی عمر ہی کتنیمیں تیری شام ہوں آ جا مری سحر کر دے

جدائیوں کی یہ راتیں تو کاٹنی ہوں گیکہانیوں کو کوئی کیسے مختصر کر دے

ترے خیال کے ہاتھوں کچھ ایسا بکھرا ہوںکہ جیسا بچہ کتابیں ادھر ادھر کر دے

وسیمؔ کس نے کہا تھا کہ یوں غزل کہہ کریہ پھول جیسی زمیں آنسوؤں سے تر کر دے

— وسیم بریلوی

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں