4 اشعار

تم ساتھ نہیں ہو تو کچھ اچھا نہیں لگتا

Tum saath nahin ho to kuch achha nahin lagta

تم ساتھ نہیں ہو تو کچھ اچھا نہیں لگتا

«تم ساتھ نہیں ہو تو کچھ اچھا نہیں لگتا» وسیم بریلوی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 28 سیکنڈ ہے۔

تم ساتھ نہیں ہو تو کچھ اچھا نہیں لگتااس شہر میں کیا ہے جو ادھورا نہیں لگتا

سینہ سے لپٹتے ہی پلٹ جانے پہ خوش ہیںلہروں کو کناروں پہ بھروسا نہیں لگتا

خود غرض بنا دیتی ہے شدت کی طلب بھیپیاسے کو کوئی دوسرا پیاسا نہیں لگتا

ہر سال نئے پتے بدل دیتے ہیں تیوربوڑھا ہے مگر پیڑ پرانا نہیں لگتا

— وسیم بریلوی