6 اشعار

تمہاری راہ میں مٹی کے گھر نہیں آتے

Tumhari rah mein mitti ke ghar nahin aate

تمہاری راہ میں مٹی کے گھر نہیں آتے

«تمہاری راہ میں مٹی کے گھر نہیں آتے» وسیم بریلوی کا کلام ہے، جسے شہزاد نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس « تیری مرضی کے مطابق نظر آئیں کیسے وسیم بریلوی» میں 10 فروری 2026 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 47 سیکنڈ ہے۔

تمہاری راہ میں مٹی کے گھر نہیں آتےاسی لئے تو تمہیں ہم نظر نہیں آتے

محبتوں کے دنوں کی یہی خرابی ہےیہ روٹھ جائیں تو پھر لوٹ کر نہیں آتے

جنہیں سلیقہ ہے تہذیب غم سمجھنے کاانہیں کے رونے میں آنسو نظر نہیں آتے

خوشی کی آنکھ میں آنسو کی بھی جگہ رکھنابرے زمانے کبھی پوچھ کر نہیں آتے

بساط عشق پہ بڑھنا کسے نہیں آتایہ اور بات کہ بچنے کے گھر نہیں آتے

وسیمؔ ذہن بناتے ہیں تو وہی اخبارجو لے کے ایک بھی اچھی خبر نہیں آتے

— وسیم بریلوی

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں