4 اشعار

وہ میرے بالوں میں یوں انگلیاں پھراتا تھا

Woh mere bālon mein yuun ungliyan pherāta tha

وہ میرے بالوں میں یوں انگلیاں پھراتا تھا

«وہ میرے بالوں میں یوں انگلیاں پھراتا تھا» وسیم بریلوی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 36 سیکنڈ ہے۔

وہ میرے بالوں میں یوں انگلیاں پھراتا تھاکہ آسماں کے فرشتوں کو پیار آتا تھا

اسے گلاب کی پتی نے قتل کر ڈالاوہ سب کی راہوں میں کانٹے بہت بچھاتا تھا

تمہارے ساتھ نگاہوں کا کاروبار گیاتمہارے بعد نگاہوں میں کون آتا تھا

سفر کے ساتھ سفر کے نئے مسائل تھےگھروں کا ذکر تو رستے میں چھوٹ جاتا تھا

— وسیم بریلوی