5 اشعار

وہ مجھ کو کیا بتانا چاہتا ہے

Woh mujh ko kya batana chahta hai

وہ مجھ کو کیا بتانا چاہتا ہے

«وہ مجھ کو کیا بتانا چاہتا ہے» وسیم بریلوی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 32 سیکنڈ ہے۔

وہ مجھ کو کیا بتانا چاہتا ہےجو دنیا سے چھپانا چاہتا ہے

مجھے دیکھو کہ میں اس کو ہی چاہوںجسے سارا زمانہ چاہتا ہے

قلم کرنا کہاں ہے اس کا منشاوہ میرا سر جھکانا چاہتا ہے

شکایت کا دھواں آنکھوں سے دل تکتعلق ٹوٹ جانا چاہتا ہے

تقاضہ وقت کا کچھ بھی ہو یہ دلوہی قصہ پرانا چاہتا ہے

— وسیم بریلوی