10 اشعار

کنگن

Kangan

کنگن

«کنگن» وصی شاہ کا کلام ہے، جسے آزاد نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «زندگی اب کے میرا نام نہ شامل کرنا (وصی شاہ صاحب کے ساتھ)» میں 27 نومبر 2025 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 1 منٹ 4 سیکنڈ ہے۔

کاش میں تیرے حسیں ہاتھ کا کنگن ہوتاتو بڑے پیار سے چاؤ سے بڑے مان کے ساتھ

اپنی نازک سی کلائی میں چڑھاتی مجھ کواور بیتابی سے فرقت کے خزاں لمحوں میں

تو کسی سوچ میں ڈوبی جو گھماتی مجھ کومیں ترے ہاتھ کی خوشبو سے مہک سا جاتا

جب کبھی موڈ میں آ کر مجھے چوما کرتیتیرے ہونٹوں کی میں حدت سے دہک سا جاتا

رات کو جب بھی تو نیندوں کے سفر پر جاتیمرمریں ہاتھ کا اک تکیہ بنایا کرتی

میں ترے کان سے لگ کر کئی باتیں کرتاتیری زلفوں کو ترے گال کو چوما کرتا

جب بھی تو بند قبا کھولنے لگتی جاناںاپنی آنکھوں کو ترے حسن سے خیرہ کرتا

مجھ کو بیتاب سا رکھتا تری چاہت کا نشہمیں تری روح کے گلشن میں مہکتا رہتا

میں ترے جسم کے آنگن میں کھنکتا ہوتاکچھ نہیں تو یہی بے نام سا بندھن ہوتا

کاش میں تیرے حسیں ہاتھ کا کنگن ہوتا

— وصی شاہ

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں