6 اشعار

پکارے جا رہے ہو اجنبی سے چاہتے کیا ہو

Pukare ja rahe ho ajnabi se chahte kya ho

پکارے جا رہے ہو اجنبی سے چاہتے کیا ہو

«پکارے جا رہے ہو اجنبی سے چاہتے کیا ہو» ظفرگورکھپوری کا کلام ہے، جسے وقاراحسن نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «ضمیروقت میں پیوست ہوں میں پھانس کی صورت (ظفر گورکھپوری)» میں 21 نومبر 2025 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 50 سیکنڈ ہے۔

پکارے جا رہے ہو اجنبی سے چاہتے کیا ہوخود اپنے شور میں گم آدمی سے چاہتے کیا ہو

یہ آنکھوں میں جو کچھ حیرت ہے کیا وہ بھی تمہیں دے دیںبنا کر بت ہمیں اب خامشی سے چاہتے کیا ہو

نہ اطمینان سے بیٹھو نہ گہری نیند سو پاؤمیاں اس مختصر سی زندگی سے چاہتے کیا ہو

اسے ٹھہرا سکو اتنی بھی تو وسعت نہیں گھر میںیہ سب کچھ جان کر آوارگی سے چاہتے کیا ہو

کناروں پر تمہارے واسطے موتی بہا لائےگھروندے بھی نہیں توڑے ندی سے چاہتے کیا ہو

چراغ شام تنہائی بھی روشن رکھ نہیں پائےاب اور آگے ہوا کی دوستی سے چاہتے کیا ہو

— ظفرگورکھپوری

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں