5 اشعار

عشق میں کیا کیا میرے جنوں کی کی نہ برائی لوگوں نے

Ishq mein kya kya mere junoon ki ki na burai logon ne

عشق میں کیا کیا میرے جنوں کی کی نہ برائی لوگوں نے

«عشق میں کیا کیا میرے جنوں کی کی نہ برائی لوگوں نے» ظفرگورکھپوری کا کلام ہے، جسے نگاہ بسمل نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «ضمیروقت میں پیوست ہوں میں پھانس کی صورت (ظفر گورکھپوری)» میں 21 نومبر 2025 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 58 سیکنڈ ہے۔

عشق میں کیا کیا میرے جنوں کی کی نہ برائی لوگو نےکچھ تم نے بدنام کیا کچھ آگ لگائیں لوگو نے

میرے لہو کے رنگ سے چمکی مہندی کتنے ہاتھوں پرشہر میں جس دن قتل ہوا میں عید منائی لوگو نے

ہم ہی ان کو بام پے لائے اور ہم ہی محروم رہےپردہ اپنے نام سے اٹھا آنکھ ملائی لوگوں نے

لوگوں کا بھی احسان ہے ہم پر ہم تیرے بھی شکر گزارتیری نظر نے مارا ہم کو لاش اٹھائی لوگو نے

لوگوں نے ارمان نکالے ہمیں ہی بگڑی راس نہ آئیہم کو ظفرؔ کل شیخ سمجھ کر خوب پلائی لوگوں نے

— ظفرگورکھپوری

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں