9 اشعار

میرے اندر وہ میرے سوا کون تھا

Mere andar wo mere siwa kaun tha

میرے اندر وہ میرے سوا کون تھا

«میرے اندر وہ میرے سوا کون تھا» ظفراقبال کا کلام ہے، جسے نین سکھ نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «مسکراتے ہوئے ملتا ہوں کسی سے جو ظفر (ظفر اقبال)» میں 5 دسمبر 2025 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 1 منٹ 10 سیکنڈ ہے۔

میرے اندر وہ میرے سوا کون تھامیں تو تھا ہی مگر دوسرا کون تھا

لوگ بھی کچھ تعارف کراتے رہےمجھ کو پہلے ہی معلوم تھا کون تھا

لوگ اندازے ہی سب لگاتے رہےوہ جبیں کس کی تھی نقش پا کون تھا

مجھ سے مل کر ہی اندازہ ہوگا کوئیوہ الگ کون تھا وہ جدا کون تھا

کوئی جس پر نہ تھا موسموں کا اثربعد ساون کے بھی وہ ہرا کون تھا

جس کو احوال سارا تھا معلوم وہبے خبر راستے میں پڑا کون تھا

منتظر جس کی دنیا رہی دیر تکدور سے کوئی آتا ہوا کون تھا

آئی جس کی مہک اس سے پہلے کہیںوہ سوار کمند ہوا کون تھا

ریزہ ریزہ ہی پہچان میں تھا ظفرؔجانتے تھے سبھی جا بجا کون تھا

— ظفراقبال

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں