ساحرہ!میں جو اک داستاں گو سا مشہور ہونے لگا ہوں
زمانے میںکچھ بھی عجب تو نہیں ہے کہ میں بھی کبھی داستاں ہی کہیں ہو کے رہ جاؤں
پائندگی پاؤںتابندگی چاہے پاؤں یا پاؤں نہیں
اے مری صندلیں ساحرہ!جس طرح وہ بھی رومانوی داستاں تو نہ تھی،
یہ بھی ویسی ہی بس محض رومانوی داستاں تو نہیں ہے جسے میں سناتا رہوںان زمیں زاد، مکروں، فسادوں، فریبوں بھرے ،
ان تماشائی لوگوں کوپھر بھی ترے واسطے کچھ محبت پرونے کی کوشش تو کی
چند نوحوں کےاور چند بَینوں کے سنگ
اس کو منظور کرجو بھی جیسا بھی تھا
بین تھے، آرزوؤں کی لاشیں تھیں،میت تھی، قبریں مزارات تھے
میں نے لفظوں کی مالا میں سارے کے سارے پرو کرترے پاؤں میں لا دھرے ساحرہ!
ایک بے چین شاعر سےتو نے امیدیں لگائیں تو کیوں
اب یہ آزار تن پر پہناور مرے ساتھ چل
میں جنھیں کتنے جنموں سے پہنے ہوئےاک مسافت میں ہوں
اک عجب ہی سفر ہے مری ساحرہ!کچھ خبر ہی نہیں کس طرف جا رہا ہوں
یہی جانتا ہوںکسی بھی گلی سے چلوں
اور کسی بھی سڑک سے،کسی راہ سے بھی نکل لوں
تو آگے فنا کی ہی منزل مری منتظر ہےمری ساحرہ!
تو فنا سے جو پہلے جدا ہونا چاہے تو آزاد ہےپر بقا میں جدائی گوارہ نہیں
اک یقیں تو رہےکہ میں اب بے سہارا نہیں
اب جدائی کا یارا نہیں***********
ساحرہ!میرے باطن میں گھلنے سوا
کچھ بھی آتا ہے کیا؟ساحرہ!
آنکھ تیری محبت میں جب آسمانوں کی جانب اٹھے تو دعائیںدعائیں جو تو بھیجتی ہے نمازوں کے بعد
اوروظائف و اوراد کے بعدوہ سبز شالوں کو اوڑھے ہوئے سب کی سب
جان! مقبولیت کی طرف اڑتے اڑتےدکھائی جو دیتی ہیں تو
آنکھ میں کتنے پاکیزگی کے کئی رنگ گھلتے ہیں۔۔۔تو جانتی ہے؟ بتا!
ہم ترے واسطے رات کو کچھ نہیں جانتےدن کو کچھ بھی سمجھتے نہیں
انتظاری بھی کتنی کٹھن ہےکہ تو آئے گی تو تجھے
بازوؤں کے پنگھوڑے میں ڈالیں گےبچوں کی مانند جھولا جھلائیں گے
اور لوریاں دیں گےان لوریوں میں محبت پرو کر
تری روح کے کونے کونے میں ایسے اتاریں گےتیرے بدن کو نکھاریں گے
اور کائناتوں کو تیرے ہی صدقے میں واریں گےسینے لگائیں گے
دکھ بھول جائیں گےسارے کے سارے
مجھے چاہئیں بس ستارےجو تیرے لبوں سے نکل کر
مری روح میں ایک بستی بسانے کوہر پل چمکنے دمکنے کو تیار ہوں
اے مری ساحرہ!تو کہاں سے چلی آئی ہے
ایک مدت کہاں تھیکہ اب میری آشفتہ حالی پہ رب نے کرم کی جو برسات کی ہے
وہ تیری ہی آمد کی سوغات ہےاے مری ساحرہ!
***********تیرے بالوں کے گچھے میں
چاہت محبت کے رنگوں ڈھلیایک معصوم چڑیا کا اک گھونسلہ
اب بھی آباد ہےاے میری ساحرہ
***********ساحرہ !
کب ہوائیں چلیںجب کبھی تو نے بالوں کو کھولا
تبھی تو نے جب اپنے بالوں کو آدھا ہی کھولاتو خوشبو ملی۔
آ ملی ،رچ گئی،
گھل گئی ہے ہواؤں میںتیرے نگر سے چلی
میری بستی میں آئی تومیرے ہی سینے لگی
ساحرہ!صندلیں ساحرہ!
کیا غضب حسن کا بانکپن بھیجتی ہےفضاؤں کے ہاتھوں
صدا بھیجتی ہے، ہواؤں کے ہاتھوںہوا بھیجتی ہے، وسیلے سے زلفوں کے
الفاظ بھی بھیج دے!اب محبت کے امرت میں سارے بھگو کر
تو آنکھوں پہ مل لوںلبوں پہ سجا لوں
گلابی سی آنکھوں سے کیا دیکھتی ہےتجھے کچھ خبر ہے ؟
کہ سارا جہاں ہی گلابی ہوا پھر رہا ہےتری لال مخمور آنکھوں میں محصور ہو کر
کسی پھول کی طرح کملا گیا ہےمری ساحرہ!
اپنی بانہیں ذرا دیر وا کر!کہ میں اس زمانے کی ویرانیوں میں
بسا ایک اپنا ہی گھر دیکھ لوںاپنے رخ سے پریشان زلفیں ہٹا!
تجھ کو جی بھر کے بس اک نظر دیکھ لوں۔۔***********
اے مری زندگی کی ریاضت!کہیں زائچوں میں لکھا تھا کہ ہم یوں ملیں گے
کبھی نا کبھیاور کہیں نا کہیں
یوں اچانک نصیبوں کا رستہ بدلنا،ستاروں کا تکنا ہمیں،
مسکراناتو مسکا کے چندا سے کہنا
یہ کہنا کہ دیکھو یہ دو جسمصندل کی مہکار روحوں میں لے کر جیے
اک یہاںاک وہاں
کتنی میلوں کی دوری رہیایک دوجے سے
کتنے رہے بے خبرپھر بھی محسوس کرتے رہے
اور چلتے رہے اک مہک کے تعاقب میںاور پھر کہاں سے کہاں آ ملے راستے۔
راستے مل گئے،کھل گئے پھول صحرائی، ویران، افسردہ بے چین جیون میں
ایسے لگا کہ محبت کی دیوی سہاگن ہوئی ہےمحبت کے اوتار نے مانگ میں بھر دیے ہیں کئی پھول
لاموت سے پھولاور وہ جو مہکار کھوئی ہوئی تھی کئی سال سے
ایک پل میں اچانک ملی ہوکھِلی ہو کلی زندگانی کی اجڑی ہوئی ایک ویراں گزرگاہ پر
چاند سنتا بڑے غور سے پریم کی یہ کتھااور پھر چاندنی کو لٹاٹا ہمارے لیے
اور دعائیں ہمیں بھیجتے سب سحاب اور تارے،نظارے سبھی کہکشائیں
ہمیں دیکھ کر پیار کے دائرے بھی بناتے،دائرے بھی بنانشانی لگاتے،
وہ دنیا بناتے ہمارے لیےجس میں ہم
یعنی میں اور تم ساحرہ!صندلیں ساحرہ!
ایسا جیون بتانے کو جائیںجہاں بس زوال محبت نہیں ہو
نمودِ قدورت نہیں ہوفقط بانسری گونجتی ہو
محبت کے خوشبو بھرے گیت گائیں ہوائیںچرند و پرند و شجر۔
اور خوشبو وہ خوشبو ہمیں جو یہاں لائی ہےاس نے اب کے سدا کے لیے جوڑ ڈالا ہمیں ساحرہ!
اے مری زندگی کی ریاضت مری ساحرہ!***********
ساحرہ!وقت سچا ہے اپنی جگہ
کچھ نہیں چھوڑتانقش بھی،
خاک بھی،راکھ بھی
اور ہم تم جو ہیں وقت کے ہاتھ میں جیسے کٹھ پتلیاں ہیںملن کا بھی اک وقت ہے
اور جدائی کا بھیاور محبت کا کیا وقت ہو گا؟
محبت کا شاید کوئی وقت ہے ہی نہیںیہ تو ہر وقت ہے
یہ تو بر وقت ہےاور محبت تو محتاج ہوتی نہیں ہے
کبھی بخت کینا کبھی وقت کی
ساحرہ میں تو ایمان لایا تری اس محبت پہ جومجھ کو صدیوں سے تکتی رہی تھی زمین و زماں سے پرے
تیری خوشبو پہ ایمان لایا کہ جومجھ کو محصور کر ہی چکی آخرِ کار
ایمان لایا تری ان پریشانیوں پہکہ جو میرے بیدار ہو کر
کہیں دور کھو جانے پر تجھ کو لاحق ہوئیںتیری بے چینی اور بے قراری پہ ایمان لایا کہ جو تجھ میں ٹھہری رہی
میرے برباد ہونٹوں کے باعثتری سرخ آنکھوں پہ ایمان لایا ہوں میں جو کہ تھکتی نہیں ہیں
مجھے دیکھتے دیکھتے،دل کی شادابیوں سنگ بھی اشک روتے ہوئے
تیری بانہوں پہ ایمان لایا کہ جن میں مرا مضطرب،ادھ مرا، نیم جاں یہ بدن زندگی کی رمق پا گیا
دل چمک پا گیامیرا احساس بھی وہ مہک پا گیا
جس سے بچھڑا ہوا تھا زمانوں سے میں اور تو بھی مری ساحرہ!دیکھ میں تجھ پہ ایمان لایا ہوں ویسے ہی جیسے کہ تُو
مجھ پہ ایمان لائیمری زندگانی ،
مری مشکلوں اور آسانیوں پر،مرے چاہنے والوں پر،
اور مرے عیبوں اور خوبیوں پر۔سو آ !
آ مری ساحرہ وقت کا مِل کے انکار کر دیںاسے مل کے جھٹلا دیں تاکہ
ملن اور جدائی کے اوقات کے سامنے اپنا سر نہ جھکانا پڑےہم محبت سدا کے لیے اپنی روحوں کے اندر اتاریں
اور اک دوسرے کے گلے سے لگیںاور ایمان لائیں بقائے محبت پہ ہم
اور ہمیشہ امر ہوںمری صندلیں ساحرہ!
***********خواب کیسے بھی ہوں ساحرہ!
یہ تو ہجراں کی ماری ہوئیسرخ آنکھوں کا کچھ بھی نہیں چھوڑتے
اور غم کے مسافر جو ہوںکب بھلا خواب ان کے سہانے ہوئے
چاہے کتنے بھی ہوںخواب میں دیو قد چین ، آدم نما گر جو دیکھیں
تو تعبیر میں دکھ ملیں۔۔خواب میں لال پریاں جو دیکھیں
تو کتنی شبیں آنکھ رو رو گزارےکبھی شاہزادہ کوئی شاہزادی کو لینے چلا آئے
یاایک گڈے کی گڈی سے شادی کراتی ہوئی
ایک بچی کی مسکانخوابوں میں گر راستہ بھول آئے کبھی،
تو مری ساحرہ تم کو معلوم ہےاس کی تعبیر میں کتنی رسوائیوں کے بھنور دیکھنے پڑتے ہیں
خواب آنکھوں کی درگت بناتے ہوئے کچھ نہیں سوچتےچاہے جیسے بھی ہوں
اور بھیانک اگر ہوںتو پھر ان کی تعبیر سے کیسی امید ۔۔؟
اے میرے خوابوں کی دنیا میں گم ساحرہ !آنکھ تھکتی نہیں
آنکھ خوابوں سے تھکتی نہیںخواب، لیکن تمہارے ہی ہوں
چاہے کیسے بھی ہوںایک مدت ہوئی خوشبوؤں کے سفر پر چلے تھے
تو خوابوں کے کتنے محل ہم بناتے گئےہم نے سوچا نہ تھا
ہم نے ہر گز یہ سوچا نہ تھاان کی تعبیر تکلیف دیتی رہے گی سدا
ہم اگر سوچتے بھی تو پھر بھی کبھی باز آتے نہیںآنکھ کے پھوٹنے کا کوئی خوف بھی تو نہیں تھا ہمیں
چاہے ہم جانتے تھے کہیہ خواب آنکھوں کا کچھ بھی نہیں چھوڑیں گے
اب یہ عالم ہے ہم بس اسی کو عقیدہ سمجھتے ہیںخوابوں کی تعبیر
غم کے مسافر جو ہوںان کے خوابوں کی تعبیر
دوزخ کی بھٹی میں پیہم جلا کر یہاں بھیج دی جاتی ہےچاہے جیسے بھی ہوں،
خوابآنکھوں کا کچھ بھی نہیں چھوڑتے ۔۔
***********ساحرہ!
بھوک کتنی بھیانک ہوا کرتی ہےمیری معصوم اے صندلیں، باؤلی ساحرہ!
ضبط کی کوئی حد بھی اگر ہو تو شایداسے موت کہنا بجا ہے
بھلا کس لیے بھوک کی موت مرتے ہوئے لوگ،دنیا میں موجود ان نعمتوں کو مقدر میں لکھوا کے لاتے نہیں؟
خودکشی جن کو آسان لگتی ہواور زندگی کی مسافت کٹھن
اور سنا ہے مقدر تو خود اپنی مرضی کا لکھا ہوا ہو تو سکتا نہیںایسا ہوتا اگر
تو مری ساحرہ!ہر کوئی کائناتوں کی تقسیم کو لا پٹختا زمیں پر
یہ انساں قیامت کا خود غرض اور لالچی۔بھوک بھی تو عذابوں کی اقسام میں سے کوئی قسم ہے
اور عذاب آئیں توآسماں سے اترتی بلائیں یہ کب دیکھتی ہیں کہ کس کا
جنم اپنی مرضی مطابق ہوامیں نے سڑکوں پہ
لاھور کی اور گجرات کی،کتنی سڑکوں کے فٹ پاتھ پر
نیم جاں، ادھ مرے اور ہڈوں کا مجسمہ بنےلاکھ ننگے بدن رینگتے جب بھی دیکھے
تو ایسا لگاجیسے مجھ پر وہی بھوک کا سا عذاب آ گیا ہو
بھلا ایسے لوگوں کو کیسی تسلی،بھلا کیا دلاسہ؟
اور ان کے وہ دھولوں اٹے جسم کی قدر و قیمت بھی کیا؟یہ جنم بھی،
مری ساحرہ!جس طرح سے عذابوں کی اقسام میں سے کوئی قسم ہو۔۔
***********ساحرہ !
موت اور بین،اور بین میں
اف۔۔۔ بلا کی وہ آہیں۔۔۔اور آہوں میں مدفون اک زندگی۔۔۔
لاش اک زندگی کی گواہی سناتی ہوئی،ایسی چپ،
ایسی خاموش۔اور بین
اور بین بھی اک طرح کے نہیںسو طرح کے عجب
بوڑھیوں کے الگدوشیزاؤں کے اپنے الگ
لڑکیوں اور لڑکوں کے اپنی طرح کے الگاور بچوں کے بالکل الگ
بین تو بین ہوتے ہیںآہوں بھرے،
اور کراہوں سجے۔۔۔اف وہ بڑھیا
جواں سال بیٹے کی میت پہ بے حال ہو کر تڑپتی ہوئیکہہ رہی تھی
خدا۔۔او خدا!
تو زمیں پر اترکائناتوں سے نظریں ہٹا
اپنی مصروفیت چھوڑ اور اب ادھر دیکھ لےتیرے مٹی کے پتلوں نے
ظالم درندوں نے کیا کر دیااو خدا!
تیری دنیا میں، اور بادشاہی میں تیری ،مرے منتوں اور مرادوں سے جنمے ہوئے لعل کے خون سے
ہولیاں کھیل کراُن کلیجوں میں ٹھنڈک پڑی ہے
او سامع!مری آہ تجھ تک بتا کیوں پہنچتی نہیں ہے؟
او قہار!کیوں قہر بس اک مری کوکھ پر ہی ؟
او جبار!کیا جبر بس میرے لاڈوں پلے لعل کے واسطے تھا؟
او مالک!او خالق!
او باری!او قادر!
تری بادشاہی میں تیرے بنائے ہوئےچند مٹی کے ظالم درندوں نے
تجھ سے ہی مانگی ہوئی میری معصوم منت کا خوں کر دیااو خدا!
اور بس میں نے اتنا سنا ساحرہ !پھر وہ بڑھیا
بہت سال کومے کی حالت میں خاموشچپ ، بے صدا بین کرتی رہی
اور پھر چل بسی۔۔۔ساحرہ!
ساحرہ!اور مری صندلیں ساحرہ !
مجھ کو آغوش میں اب چھپااس قدر چھید ہیں
جو کہ اب تک بھرے ہی نہیںاس سماعت کے پردے میں
اب بھی بہت زخم ہیں جو کہ اب تکسلے ہی نہیں۔۔۔
ساحرہ اپنی خوشبو سنااپنی باتیں دکھا
اب یہی وقت ہےلمحہ لمحہ یہ مجھ اک بکھرتی ہوئی ریت کو۔
جس قدر بچ گیااپنے دامن میں لے
اور محفوظ کر لےمجھے اپنی خاطر کہیں
اے مری صابرہ، سا حرہ!***********
تو نہ آتی اگرتو یہ جیون،
یہ سلگا ہوا میرا جیون ابھی کے ابھیراکھ ہونے کو تھا
بس یہ بجھنے کو تھااور تُو ساحرہ!
میرے بے جان جیون میںایسے چلی آئی ہے
جیسے اندھیار نگری میں اک روشنی کی کرنجیسے صحراؤں میں تیز برسات،
تڑپی ہوئی آنکھ کو چین کی نینداور نیند میں جیسے خوابِ بہشت و بہاراں
مری ساحرہ!دیکھ یہ تیرے آنے سے
دکھ مجھ سے ناراض ہونے لگےلے اڑی ہے مجھے یہ ہوا
جو مجھے اک زمانے سے چھوتی نہ تھیچھو بھی لیتی تو
ناراض رہتیاداسی کے کتنے تمانچے لگاتی مجھے
دیکھ یہ تیرے آنے سے کیسے مجھے لے اڑیہنس کے سینے لگی
اور میں پنچھیوں کی طرحتیری پاکیزہ چاہت کے پَر کھول کر
کتنا آزاد اڑنے لگا۔۔جب تری بات گونجے مرے ذہن کے گنبدوں میں
تو ہنسنے لگوںتیری خوشبو مجھے گھیر لے راستوں میں
تو تیرے خیالوں میں بیٹھا رہوں،اس جگہ۔۔
تیری معصوم مسکان دم دم دعائیں اگلتی ہوئیاک طرف سے چلی آئے
اور میرے سینے لگے تومیں کھویا رہوں
ان دعاؤں کی میٹھی سی تاثیر میں۔اور خود کو کروں قید ،
تیرے لبوں پہ سجی دھیمی مسکان کی نرم زنجیر میںساحرہ!
تیری خوشبو سدایونہی آباد رکھے خدا
میں جسے ڈھونڈتے ڈھوندتےدر بدر ہوتے ہوتے
کٹا اور پھٹا یہ بدن لے کے آخرترے در تلک آن پہنچا
کہ تُو ہے دکھوں کی دوااے مری روح سے لمحہ لمحہ نکلتی ہوئی اک دعا
اے مری ساحرہ!***********
اک ملاقات کاحال احوال تجھ کو سنانا نہیں تھا مگر
میں سناتے ہوئے ہچکچایا نہیںتو یہ سمجھا کہ تجھ سے چھپانا بھی کیا
لوگ ہنستے رہےلوگ حالت پہ ہنستے رہے
اک مصیبت زدہ شخص کی دھڑکنوں کی شکستہ سی دھن پربہت دیر ہنستے رہے۔۔
جانے کیوں،وقت چہرے پہ اتنے تمانچے لگائے بنا بیت جاتا نہیں
جانے کیوںوقت کنجوس ، بے چارہ ، مجبور ہے
(ایسا میں نے نہیں ۔۔۔ اور اک نے کہا تھا)مگر وقت کنجوس ہے
تھوڑے دل والا ،پل بھر کی مہلت بھی دیتا نہیں
پر مجھے اس کی بے چارگی کے متعلق بتا، ساحرہ!اور مجبور کیسا ؟
مری ساحرہ!تو بھی اس سے ملی
جس کے چہرے پہ کتنے تمانچوں کے اتنے نشاں تھےاِسی ایک بے رحم سے وقت کے
آج میں بھی ملااس سے کھل کر ملا
ساحرہ! اب وہ ویسا پریشان رہتا نہیںمضطرب اور بے چین رہتا نہیں
وہ اداسی سے ملتا نہیںنا سپاسی کو سینے لگاتا نہیں
اب کسی کو بلاتا نہیں۔۔اس نے مجھ سے کہا
ساحرہ کے سوااب کسی سے بھی ملتا نہیں
اور کسی سے نہ ملنے سے اس کےسبھی زخم بھرنے لگے
چین ، سکھ اور خوشی جن سے وہ اک زمانے سے محروم تھاسب کا سب اس کو ملنے لگا
ساحرہ!تو محبت کی کن وادیوں سے چلی آئی ہے
اپنی آنکھوں میں چاہت کے تارے لیےاپنے ہاتھوں میں مہکے سہارے لیے
اے پرستان کی ملکہِ عالیہ!اس سے پہلے کبھی جب میں اس سے ملا
ہاں! اسی بے قراری کے مارے ہوئے، غمزدہ شخص سےتو وہ آنسو بہائے بنا کوئی بھی بات کرتا نہیں تھا
اگر لب ہلاتا تو لگتاابھی کے ابھی کوئی ماتم بپا ہونے والا ہے
گر سانس لیتا،فضا میں گھٹن بڑھتی جاتی
جہاں بھی نگاہیں جماتا توہر وہ جگہسخت کڑوے سے لہجے میں کہتی
او کمبخت نظریں ہٹا!نا مرادی سے بھر پور نظریں ہماری طرف سے ہٹا!
ساحرہ !اس کے الفاظ بس بین ہی بین ہوتے
اور اب تو وہ بالکل بھی ویسا نہیںاب جہاں بیٹھتا ہے تو
ہر وہ جگہ اس سے کہتی ہےلجپال!
چاہت کی وادی سے تشریف لائی ہوئیاس پرستان کی ملکہِ عالیہ ساحرہ کو بلا لے
ہوائیں بھی صندل کے مہکے ہوئے جنگلوں سےچرا لاتی ہیں ،
خوشبوئیںاس کے چہرے کو چھوتی ہیں ،
کر کے نچھاور گزرتی ہیں خود کوکہ جس سے مہکتا ہے ، تن اور بدن
اور صندل کی مہکاراک آگ بھڑکانے لگتی ہے جذبات میں
اب وہ بولے تو لگتا ہے شیرینوں کا سمندر بہا ہےنگاہیں اٹھائے تو سارے نظارے ترستے ہیں
اس کی نگاہوں میں محصور ہونے کی خاطر۔۔مری صندلیں !
ساحرہ!اب وہ ویسا نہیں
تیرے سے ملنے سے پہلے تھا جیسا کبھیساحرہ !
آج میں زین سے مل کے آیاتو اچھا لگا
اور اگر اب دوبارہ وہ تجھ سے ملے تواداسی کا اس سے
کوئی تذکرہ پھر نہ کرناوگرنہ
۔۔۔۔۔۔وگرنہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔وگرنہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
***********مری ساحرہ رنگ روئیں
تو آنکھوں کی برسات تھمتی نہیںوادیاں سبز و شاداب رہنے سے تنگ آ گئیں ہوں تو پھر
جنگلوں میں بسیرا بھی کچھ منطقی تو نہیںاور کتابوں میں مدفون علم و ریاضت
تو صدیوں نچوڑی گئیاب تو لگتا ہے بس کھوکھلی رہ گئیں ہیں کتابیں سبھی
سب ہی تحریر ہے اور پھر بھی کوئی فیض باقی نہیںان کو جھاڑیں تو بس گرد ہی گرد اڑتی ہے
علم اب نکلتا نہیں۔۔ساحرہ!
شہر کے بارے میں تم نہیں جانتیمیری معصوم، بھولی، مری باؤلی!
شہر میں ایک گھر تھایہاں سے کوئی پندرہ میل آگے
وہ گھر جس میں ماں، بہن اک بھائی اور باپ تھاان کے ہاں اک درندہ صفت اور بیٹا بھی پلتا رہا
اور کیسا عجب وقت آیا کہ اس نےخود اپنی ہی ماں، بہن اور بھائی اور باپ کو
گولیوں کا نشانہ بناتے ہوئےوہ تشدد کیا
اور اس پرورش کا صلہموت دے کر دیا
حیف صد حیف ہےاف۔۔۔
ساحرہ!اے مری زندگی کی سنہری چمک اور دمک!
چھوڑ، ہم کیا کریںسب کے اپنے گھروں کے مسائل ہوا کرتے ہیں
ہم بھلا کس لیے ٹانگ اڑاتے پھریںاور کیوں اپنا موڈ آف کرتے پھریں
کون سا ہم پہ ایسی قیامت کوئی ٹوٹی ہےجو کہ آنسو بہائیں
ہمیں سن کے افسوس جو ہو گیا ہےتو کافی نہیں؟
ساحرہ، چھوڑ !اب تو بھی افسردگی کی علامت نہ بن بیٹھ۔۔
میں تیری لاعلمیوں پر فدا اپنے جی جان سےتو ادھر دیکھ اور مسکرا
تا کہ میں اپنی افسردگی کو چھپانے میںکچھ اور بھی سرخرو ہو سکوں۔۔۔
***********راستے
ساحرہ!راستے اپنی مرضی کے مالک ہوا کرتے ہیں
اک طرحکیونکہ ہم تو انہیں اپنی مرضی مطابق
کہیں موڑ سکتے نہیں ہیں مگرساحرہ!
بعض اوقات رستے کئی دوسرے راستوں کےبہت گہرے ساتھی ہوا کرتے ہیں
ساتھ چلتے ہیں اک دوسرے کے بہت دور تکجو مسافر ہوا کرتے ہیں
ان کی رنجش انہیں بھی الگ کرتی جاتی ہے،اک دوسرے سے۔
جدائی کا صدمہ لیےچل نکلتے ہیں اک دوسرے کے مخالف
مگر بعض اوقات ایسا بھی ہوتا ہےتھوڑی مسافت کے طے ہونے پر
پھر سے مل جاتے ہیںاور ایسا بھی ہوتا ہے
پھر وہ ہمیشہ ہمیشہ ہی اک دوسرے سے جداسوگ میں ڈوب کر چلتے جاتے ہیں رکتے نہیں
راستے۔۔۔کیا کبھی تو نے کوئی اداسی سے بھرپور
رستہ کہیں پر بھی دیکھا نہیں ساحرہ!راستے پھر بھی مرضی کے مالک ہوا کرتے ہیں
اور اگر نہ بھی ہوںہم تو پھر بھی کبھی اپنی مرضی مطابق
انہیں موڑ سکتے نہیں۔۔بس بدل لیتے ہیں
اے مری ہمسفر ساحرہ!تُو کوئی راستہ ایسا چننا
کہ جس کو مرے راستوں سے عداوت نہ ہوان میں ذاتی کوئی دشمنی کوئی رنجش نہ ہو
خاص کر ان کے بختوں میں کالی جدائی نہ لکھی ہوئی ہومری ساحرہ!
صندلیں!اے مری ملکہِ عالیہ!
اب ذرا دیکھ کر۔۔۔۔۔۔۔۔***********
دیکھ کر سوچ،اور سوچ کر جان ،
جب جان لے تو سنااور سنانے میں دقت جو ہو تو
نگاہیں جھکاجب نگاہیں جھکا لے تو سن!
مسکرانے کی کوشش بھی کرساحرہ!
مسکرانے کی کوشش تو کرمیری آنکھوں گلابوں کی کلیوں پڑھنے کی جرات جو ہے تو ذرا
مسکرانے کی ہمت بھی کرتیری افسردگی،
میری افسردگی کو بڑھانے سوا کچھ بھی کرتی نہیںتیری نم آنکھ ،
میری ان آنکھوں کے بہتے سمندر میں دریا کی مانند آ گرتی ہےخشک ہوتی نہیں
تیرا دل،میرے صحرائی دل کو تسلی تو دیتا ہے برسات کی
پر وہ ساون کی رُت ہے کہ آتی نہیںکوئی بھولی ہوئی یاد آتی ہے بن بن کے بدلی
برستی نہیںاپنی زلفوں کو شانوں پہ بکھرا مگر ان کو لہرا نہیں
زخم سلتے نہیں ،نہ سلیں
ان کو سلگا نہیںجان!
آنکھیں ذرا ایک پل کو اٹھااور جی بھر کے باتیں سنا
پر لبوں کو ہلا تو نہیںپاس آنا نہیں
تو نہ آایسے آ کر مرا دل دکھا تو نہیں
ساحرہ!نیند آنکھوں سے لے جا مری،
خواب کی منڈیوں میں کہیںبیچ سستے ہی داموں مگر
اپنی بانہوں میں ڈالے ہوئے نیند کا ہارمیری پریشان راتوں میں آنے کی کوشش تو کر
ساحرہ!مسکرانے کی کوشش تو کر!
***********مسکرا اور پھر سوچ
پھر سوچ اور جان،جب جان لے تو دعا کے لیے ہاتھ اپنے اٹھا
جب اٹھا لے تو پھر سوچ!اور سوچتی جا۔۔
عبادت کے معنی نہ جب تک کھُلیںنہ ملیں جب تلک ان دعاؤں کی منزل کے رستے
ابھی تک جو پوری نہیں ہوسکیںسوچتی جا۔۔
بہت سوچ ۔۔۔اور سوچ کر دل کو تھپکا،
جگا اور اسے بولاٹھ!
اور جگا روح کواور ہاتھوں میں آ
جب یہ ہاتھوں میں آجائےپھر سوچ۔۔
ہر وہ دعا جو کہ نکلی تھی دل سے کہاں جا کے پہنچی بھلاکسی کے جانب وہ بھیجی تھی
اور کس کی جانب گئیاور یہ سوچ !
کس کو اگر بھیجتے تو وہ مقبول و منظور ہوتیتو پھر سوچ کر
اپنے ہاتھوں کی جانب نگاہیں لگاچار آنسو گرا
اور کچھ بھی نہیں سوچ۔۔۔پھر ہاتھ چہرے پہ مل
اور واپس چلی آکہ شاید سبھی ان دعاؤں کو آنکھوں کا پانی ہی سر سبز و شاداب کر دے
مری ساحرہ!کچھ نہیں سوچ
بس جان لے کہ عبادت کے معنیمحبت میں بہتے ہوئے چند آنسو ہی ہیں
راستے ہیں یہی۔اور آنسو سمندر سے گہرا ہوا کرتا ہے
اور آنسو بناروح دُھلتی نہیں
کعبہِ دل سنورتا، نکھرتا نہیںساحرہ!
اپنے ہاتھوں کو یونہی دعا میں اٹھا کر فقط اپنے الفاظ ضائع نہ کریہ مناجات ضائع نہ کر
کہ فقط ایک آنسو،عقیدت میں آنکھوں سے ٹپکا ہوا
لاکھ الفاظ سےاور مناجات سے
معتبر ہی ہوا کرتا ہے۔۔۔***********
ساحرہ!سوچ اور بول،
جب بول لے تو خموشی کی سن،کچھ سنائی اگر دے نہ پائے تو پھر بول،
پھر بھی خموشی ملے، جان!پھر سوچ
جب سوچ لے تو خموشی سناجب خموشی سنا لے تو سن !
کچھ سنا؟ہاں! یہی!
ہاںجی بالکل یہی!خامشی نے صداؤں کے اندر کی باتیں کہیں
خامشی نے وفاؤں کے بارے میں باریک باتیں کہیںخامشی نے دعاؤں کی پاکیزگی کے سبھی باب کھولے
مری ساحرہ!خامشی سوچ اور خامشی بول!
اور خامشی سن!میں اب خامشی کے کئی اور فیضان تجھ کو بتانے سے قاصر ہوں
جو کے فقط خامشی میں ہی کھل پائیں گےتو مری خامشی جان!
اور سوچ ۔۔پھر سوچ۔۔۔۔
اور خامشی سے مری خامشی میں چلی آمری خوش بیاں ساحرہ!
***********عشق بارے بتا؟
حالتِ ضعف میں بھی مری ساحرہ!اس کا سر ہے کہ جھکتا نہیں
یہ جھجھکتا نہیں ہےزمانے کے آگے
چھپاتا نہیں ہے یہ اپنے اسیروں کواور باز آتا نہیں عصمتیں رولنے سے
یہ ڈرتا نہیں سیدوں کو نچاتے ہوئےتھیا تھیا گواتے ہوئے
آبروئیں لٹاتے ہوئےکربلائیں مچاتے ہوئے
آزماتے ہوئےعشق مجبور ہوتا نہیں ہے مری ساحرہ!
تو نے کس عشق کی بات کی؟جو بہت چین کی نیند سوتا ہے؟
اور دیر سے جاگتا ہے؟یا پھر وہ جو آنکھوں کو نیندوں کا دشمن بنا کے رلاتا ہے شب بھر؟
ترے شہر میں عشق نامی وہ بوڑھا جو تھاہاتھ میں تھام کر
رنج و غم اور اداسی کی لاٹھیشب و روز گلیوں میں آوارگی کی علامت جو پھرتا
اسے تو نے دیکھا کبھی؟اور جو دیکھا ہے تو
تو نے اس عشق کی بات کی؟ہاں وہی عشق ،
ویسا ہی میری گلی میں بھی آتا ہے دن میں کئی باراور رات بھر تو مرے گھر کے آگے سے ہٹتا نہیں
میں نے ڈر کےکبھی رات کو اپنی کھڑکی سے جھانکا نہیں
ساحرہ!عشق سے جس قدر ہو نگاہیں بچا
اس کی آنکھوں میں آنکھیں ملانے سے بچاس کے چہرے کی جھریوں پہ، ضعف اور معصویت پر نہ جا
میں نے اس واسطے تجھ سے کچھ بھی چھپایا نہیںیوں نا ہو تُو کبھی سنسناتی ہواؤں کے ہاتھوں
یہ شکوہ مجھےبھیج دےکہ بتایا نہیں
ساحرہ!میرے کہنے نہ کہنے سے کچھ ہونے والا نہیں
عشق ہونے کو ہو تو یہ ٹلتا نہیںاور ہو جائے تو دل میں چین و سکوں اور پلتا نہیں
دل بہلتا نہیںدرد ڈھلتا نہیں
زور چلتا نہیںنیند راتوں سے ناراض ہو جاتی ہے
اور یہ عشق،بوڑھا ضعیف اور معصوم ظالم
جو ہر رات آنکھوں کو کھولے ہوئےسرد نظروں سے تکتا ہے
آنکھوں کو ملتا نہیںچاند چھپتا ہے
سورج نکلتا ہے پررات ڈھلتی نہیں
دن نکلتا نہیں***********
ساحرہ!رات بھاری رہی
جو کہ کٹتی نہیں تھی مگرپھر بھی کٹتی رہی
بے قراری رہیبے قراری ان آنکھوں پہ،
مجبور و مہجور آنکھوں پہ طاری رہیتیری آہیں گھلیں نم فضا میں
ہواؤں نے مجھ کو بتایا کہ تیری طرف سوگواری رہیرات بھاری رہی؟
اک محبت جو صدیوں سے بیوہ ہوئی،اس کی اولاد صدیوں سے یونہی کنواری رہی
ساحرہ!بم پھٹے !
کتنے لاشے کٹے،اور جنازے اٹھے
کتنی کوکھوں میں رنجیدگی چھید کرتی گئیکتنی بہنوں نے آنکھوں میں دریا اتارے سدا واسطے
اور اک اک سہاگن نے سکھ تج دیااور آزار و درد و الم اپنے بستر میں دیکھے جو بانہیں پسارے ہوئے،
خود کو ان کے حوالے کیا،آنسوؤں کے سبھی زیورات و جواہر تنوں پر سجا کر ہمیشہ ہمیشہ کی خاطر۔
مری ساحرہ!وہ حرامی درندے ، وہ خود کش ،
جو اسلام کے خیر خواہ بن کے انسانیت کو مٹانے کی خاطر چلے آئے ہیںاب تو الفاظ ملتے نہیں
ان کو کیا کچھ کہیں۔۔۔۔ لعنتییہ تو اسلام بالکل نہیں تھا
جو اسلام تھا وہ تو انسانیت کا ہی اک نام تھاساحرہ!
تم مبارک شبوں میں،دعائیں کرو تو مجھے مانگنے کی بجائے
خدا سے کہو!اے جہانوں کے مالک
رحیم و کریم اور رحمٰنرحمت کی چادر ہی لہراؤ
دل میں اب اور طاقت نہیں کہ اجڑتے ہوئےخاندانوں کی، ماں، بہن اور بیٹیوں اور سہاگوں کی آہ و بکا سن سکے
ساحرہ!دن بھی بھارا رہا۔۔۔
شام روتی تڑپتی رہی۔۔۔بے قراری رہی۔۔۔
رات بھاری رہی۔۔۔سوگواری رہی۔۔۔
آہ و زاری رہی۔۔۔۔***********
ساحرہ!رنگ پہنو تو آنکھوں سے کچھ بھی نہ کہنا
ستاروں سے باتیں کرو تو اماوس میں رونے تڑپنے کو تیار رہنااگر چاند کی خواہشیں کر چکو تو
چکوری سے اک بار ملنااسے کچھ نہ کہنا
نہ کچھ پوچھنااک نظر دیکھنا ۔۔
صرف اک ہی نظر۔۔یہ جو آنکھوں میں تیری سحابوں نے ڈیرہ لگایا ہوا ہے
یہ کن ساونوں کی بھلا دین ہیں؟تُو نے کتنی بہاروں سے وعدے کیے
اور کتنی خزاؤں کو چکمے دیے؟آرزو کا کفن اتنا میلا نہیں
جتنا میلا لگابین میت پہ ہوں تو بھلے بھی لگیں
ایسے بے چین موسم میںبے موت سے آدمی کے لیے
اس قدر غم سے لبریز دلپاش بینوں کا مطلب تو فہم و فراست سے بالا ہےاے ساحرہ!
دکھ درازوں ، کتابوں ، دیواروں اور ان کی دراڑوں سے، درزوں سےچھپ چھپ کے تکتے ہیں کیوں؟
سامنے آ کے سینے لگاتے نہیں کس لیے؟جان!
اس رنج و غم سے بھری نغمگی کا بتا کیا کروں؟زندگی کے کئی اور بھی راگ ہیں
صرف" تُوڑی" ہی کیوں ؟کوئی "ایمن" بھی ہو۔۔
بانجھ پھولوں سے کیسی امیدیں بھلا؟اور گلابوں کو سینے لگاتے ہوئے
خار چپ تو نہیں بیٹھتےخوشبوؤں سے بھری اے مری صندلیں ساحرہ!
مجھ پہ بیتے عذابوں کو رہنے دے اپنی جگہان میں آنے کی کوشش نہ کر
جس قدر رو لیاتو نے دیکھا نہیں
اب رلانے کی کوشش نہ کرمیری آنکھیں جو پتھر ہوئی ہیں
انہیں آزمانے کی کوشش نہ کردور جانے کی کوشش نہ کر!!!
***********روشنی کس بھلائی کی محتاج ہے
اور سائےتو بس روشنی ہی کے محتاج ہیںآسمانوں سے اترا ہوا نور
مٹی کی زینت بنے نا بنےجسم مٹی تو ہے
دل جلے نا جلےراکھ ہونا تو ہے
پیار کی آگ بھی کیا عجب آگ ہےروح سے جان و دل کو جلاتی ہے
سلگا کے رکھتی ہے جذباتاحساس سے جو دھواں
اک تعلق کی آنکھوں میں لگنے لگے تومری ساحرہ!
کچھ دکھائی بھی دیتا نہیںراہ ہوتی تو ہے
پر سجھائی ہی دیتا نہیںدل محبت کماتا تو ہے
اور کمائی بھی دیتا نہیںساحرہ !
صندلیں! آسمانوں سے اتری ہوئی نور!کیا تُو نے مجھ سائے کے بارے میں بھی کبھی سوچا ہے؟
سوچا ہے تو تجھے جان کر یہ اذیت تو ہو گیکہ سائے تو پل بھر کو ہوتے ہیں
اور وہ بھی محتاج ،یہ روشنی ایک پل کو جو روپوش ہو تو گئے یہ ابھی کے ابھی
ساحرہ یہ ترا اور مرا جسم مٹی کی خوارک تیرے مرے اور کس کام ہےپر تجھے روشنی ماننا اتنا آسان کب تھا
مجھے خود کو سایوں کی سنگت میں رہنا پڑااک ذرا دیر ڈھلنا پڑا
کچھ ابھرنا پڑااور پھر دیر تک یوں ڈھلے ہی تو رہنا پڑا
ساحرہ !کیا کبھی تُو نے خود کو ہی سایہ سا محسوس کرنے کی کوشش نہیں کی؟
نہیں نا سہی!اے مری روشنی!
مجھ کو منظور ہےپھر بھی مٹی کے جسموں کا انجام سے قبل کچھ تو کبھی سوچ
اے روشنی ساحرہ!***********
بے کلی کا چلن بھی اذیت سے بھر پور ہےاور اداسی کی رسمیں نبھاتے ہوئے
عمر گھائل ہوئے جا رہی ہےتوجہ کی توجیہہ بھی کچھ تو ہو گی
مگر شام بے رحم ہےمصلحت کی ڈلی
میں بھی منہ میں چبائے ہوئےرو دیا۔
رو دیا تو ہنسا ہی نہیںآبرو نے مجھے کس قدر طعنہ و طنز پہنائے
میں جن کو گلیوں میں لے لے پھراجب پھرا تو رکا ہی نہیں
آسمانوں کی تہذیب اپنی ہوا کرتی ہےاور زمیں کی ثقافت کے بارے میں اچھی طرح تو بھی واقف تو ہے
اے مری ساحرہ!اس زمیں پہ مسیحاؤں سے واسطہ جو پڑا
تو دوا میں مجھے اضطرابِ بلا گھول کر ہی پلایا گیامیرے زخموں پہ مرہم لگا کر دبا یا گیا
اور دکھایا گیااب جو میں سانس لیتا ہوں ،
چلتا ہوںہنستا بھی ہوں
(یعنی اب ٹھیک ہوں )مجھ کو آرام ایسے دلایا گیا
ساحرہ!آسمانوں پہ ویرانیاں ہوں نہ ہوں
میں زمینوں کے کتنے کھنڈر ہیں جنھیں چھان آیامگر آسمانوں کا کوئی مجھے راستہ بھی نہیں مل سکا
یہ بھی ممکن ہے شاید وہاںکی مسیحائی میں فرق ہو
چاہے آرام آئے نہ آئےمگر آسمانوں میں بستے ہوئے ان مسیحاؤں کے طور
بے رحم سے ان مسیحاؤں سےکچھ الگ ہی تو ہوں گے
مری ساحرہ!آ کسی آسماں کو تلاشیں
جہاں درد و آزار میں اور بیماریوں میںدوا میں محبت ملا کر پلاتے ہوں
مرہم میں پھولوں کی نرمی لگاتے ہوںآ اب مرے ہاتھ کو تھام لے
اے مری ہمسفر ساحرہ!***********
لوریاں دے رہی ہے کسے راتکون اس قدر چین کی نیند سونے کو تیار ہے
نیند کی خاصیت میری نظروں میں زیادہ نہیںخواب اپنی ہی مرضی مطابق دکھاتی ہے بس
یہ ہماری رضا کی ذرا سی بھی پرواہ کرتی نہیںساحرہ!
خواب زیادہ حسیں دیکھنے کے لیے جاگنے کی ریاضت ضروری ہوا کرتی ہےاور تعبیر ۔۔۔۔
تعبیر کے بارے میں تم سے کچھ بھی تو کہنے کے لائق نہیںمیں نے بس خواب دیکھے
ابھی تک جو پورے نہیں ہو سکےاور وہ خواب جو پورا ہونے کی خاطر مرے در پہ آئے
انہیں میں نے دیکھا نہیںمیں نے اک خواب پھر سے جو دیکھا ہے
وہ خواب بھی اپنی تعبیر سےجان! بچھڑا ہوا ہے
مگر خوبصورت کوئی شے بھی ہوخواب ہی ہوں بھلے
میں انہیں دیکھنے کے لیے اب بھی تیار ہوںاور اذیت تو یوں بھی مقدر رہی
اب قیامت گزرنے سے بھی فرق پڑتا نہیںاے مری ساحرہ!
اب تلک میں ترے خواب میں گمکہاں سے کہاں آگیا
جاگ !اور اپنے سینے لگا لے
زمانوں سے ہلکان ،اور اس تھکے ہارے انسان کو
اے مری شاہزادی!***********
بتا مختصر کیوں کروں؟تیری باتوں کی تفہیم اتنی کبھی مختصر تو نہیں تھی
تو اب کیا ہوا؟بولنے دے مجھے!
میری آواز پر چند لفظوں کی اتنی مذمّت پہ خاموش رہناکسی بزدلی سے تو کم ہی نہیں
میرے خوابوں کی قبروں میں مدفون اجسام کی روحاب بھی بھٹکنے سوا کچھ بھی کرتی نہیں
اور تعبیر کے جس قدر تھے کفنہر کفن کے جو کونے تھے
کونے سے نکلے ہوئے چند دھاگوں کی تندیں تھیسب آنسوؤں سے اپاہج تھیں
اور بین افبین پر بین
ماتمبکاؤں کی،
چیخوں کی آوازاور چند نوچے ہوئے سر کے بالوں کے گچھے،
عزاداریوں کے سمے،حسرتوں کے عجب سوگ میں
ساحرہ!رات سونے لگوں تو مجھے
ایسے لگتا ہے جیسے کسی قبر کے ساتھ لیٹا ہوا ہوںمیں کروٹ جو بدلوں تولگتا ہے
مدفون ڈھانچے نے سینے لگایا ہوا ہےاندھیرا
مری ساحرہاور اندھیرا
بھیانک سا احساس پہنےمری روح میں ایک نیزے کی مانند
پیوست ہوتا ہے ایسےکہ جیسے
مری روح کی روشنی چھین لینے کے درپے ہوا ہوزباں تیری باتوں کا مطلب نہیں جانتی
ذہن آوارگی کے سبب سوچنے سے بری ہےبقایا جو دل ہے مری ساحرہ!
وہ تو تُو نے نجانے کہاں منتقل کر دیااس بدن میں تو بس ایک ٹکڑا سا چبھتا ہے مدت سے
جیسے ابھی کے ابھی ٹھک سے ٹکرائے گااور تقسیم ہو جائے گا کرچیوں میں
مگر ساحرہ!یہ کہانی عجب سی نہیں ہے بھلا؟
جو بدن میں بکھر جائے گااس کے بارے بتا
اور جو تُو لے گئی اس کے بارے بتااور
جو تُو نے میرے حوالے کیا تھاذرا اس کے بارے بھی ارشاد کر
تیری آسان باتوں سے نکلے ہوئے کچھ مصائبجو میرے گلے ہیں پڑے
ان کا میں کیا کروں؟تیری باتوں کی تفہیم اب میرے بس میں نہیں
اور مرے خواب تکنا کہاں تیرے بس میں رہااب کے ایسا نہ ہو
تیری خوشبو یہاں سے بھی اٹھ جائےاور لمسِ خوشبو کہیں کوچ کر جائے
اس واسطےمیرے اندر کی قبروں میں مدفون رہنا
تجھے زیب دیتا نہیں !صندلیں ساحرہ!
***********اے گلابوں کی کلیوں میں آرام کرتی ہوئی
نرم گالوں کی لالی پہ اتراتی،ہنستی ہوئی،
ہنستے ہنستے ہی آنکھوں کو نم کرنے والیمری بے تحاشہ حسیں ساحرہ!
آ گلابوں کو میں قاف کی وادیوں سےیہ لالی بھری دونوں اکھیوں پہ لا کر دھروں
خواب خوشبو میں گھل گھل کے آئیں تجھےخواب آئیں تجھے
تو دکھائیں وہ وادیوہ وادی دکھائیں جہاں
بنسیا پہ پہاڑی کی دھن بج رہی ہوکوئی رانجھنا سر پہ باندھے ہوئے لاج کا ،
تیرے ہاتھوں بُنا ایک رومال،چاہت کی لے میں بجاتا رہے
بنسیا،بنسیا سے نکلتی ہوئی دھن تری جب سماعت کو چھو لے
تو مدہوشیوں کو ذرا ہوش آئےترے سامنے پربتوں کے مناظر
تجھے دیکھتے ہوںترے پیر چشمے کے پانی کو شیرینیاں بانٹنے میں ہوں مصروف
لال اور گلابی سے لب پریم کے گیت جڑتے رہےاور فضاؤں میں خوشبو لٹاتے رہیں
ساحرہ!تیری خاموشیوں پر سبھی کے سبھی لفظ قربان ہوں
تیری آواز پر خامشی حیرتوں کو نچھاور کرےسب چرند و پرند و شجر اور حجر ،
چاند، سورج، ستارےدن و رات، شام اور اک اک پہر
اک محبت میں گھل گھل کے ابھرے،نکھرتا رہے
اور گلیوں میں خوشیوں کی بارات کا آنا جانا رہےساحرہ!
خواب ایسے نہ ہوںخواب بالکل بھی ایسے نہ ہوں
جن کی تعبیر ایسی نہ ہوتلخ جیون میں ایسے سبھی خواب بھی تو اذیت سوا کچھ نہیں
ایک پل کو یہ آنکھیں سرابوں کی دنیا میں رہ کرحسیں اور خوشیوں کے خوابوں کی دنیا میں رہ کر
ذرا چین پائیں بھی توایک صدیوں تلک کی مسافت جو ہے
پھر اسی کے عذابوں سے رخ پھیر لینا کہاں اپنے بس میںمری ساحرہ!
اپنے خوابوں کو شب کے غلافوں میں رکھنا نہیں۔۔۔***********
لڑکیاں رحمتیں ہیںمری ساحرہ!
سوچ اور غور کررحمتوں کو جلاتے ہوئے ظالموں کے ذرا ہاتھ کانپے نہیں
غیرتیں اپنی آنکھوں پہ باندھے ہوئےاپنی ماں کی جنی
اپنی ہمشیر بہنوں کے نازک سے جسموں میںبندوق کی گولیوں سے کئی چھید کرتے ہوئے
ان درندوں کے دل میں ذرا رحم آیا نہیںساحرہ!
رحمتیں ہی تو غیرت ہوا کرتی ہیںاور کتے، یہ وحشی درندے،
یہ قاتل یہ خونیخدا جانے غیرت کسے جانتے ہیں
خود اپنے ہی بدبخت ہاتھوں سے غیرت کا خوں کرنے والےوہ رحمت کا خوں کرنے والے
یہاں اپنی غیرت بچاتے ہوئے پھر رہے ہیںمری ساحرہ!
یہ وہ دنیا نہیں جس میں تو نے مرے سنگ جینے کے خوابوں کو دیکھایہ دنیا وہ دنیا نہیں رہ سکی
جس میں جینے کی خاطریہاں میں نے
تیرے لیے سانس لیاور وہاں تو نے میرے لیے سانس لی۔۔
ساحرہ! میرے لہجے کی افسردگی تیرے کس کام کیچھوڑ!
آ دونوں مل کر تلاشیں کوئی اور دنیاجہاں خواب جیسی حقیقت کا
بس اک نظامِ محبت ہی رائج ہو،صدیوں سے اور آنے والے زمانوں میں بھی۔۔
ایسی دنیا کہیں چاہے ہو یا نہ ہوپھر بھی آ۔۔۔
آ کہ کچھ پل تری قربتوں میں کٹیںزیست الجھن ، گھٹن اور مصائب سے
پل بھر کو باہر تو آئےمری صندلیں ساحرہ!
***********تُو نے پھولوں کی لاشوں کو دیکھا کبھی؟
ساحرہ!بول دیکھا؟
نہیں؟میں نے دیکھا ہے!
معصوم کلیوں سے بھرپور نرم اور نازک سے پھولوں کی لاشوں کوپھولوں کی عمریں بتاؤں؟
کوئی 4 کا، 5کا اور کوئی صرف 6 سال کا پھول تھامدرسوں میں مذہب کی تعلیم پانے چلے آئے تھے
جن کے ماں باپ نے اپنے دارین کی نیکیوں کو کمانے کی خاطرخود اپنے ہی لخت جگر
مدرسوں میں جو بھیجے کہ یہ پھول محشر میں شاید وسیلہ بنیں بخششوں کامگر ساحرہ!
چند ملاؤں نے ،چند جاہل درندوں نے، ملاؤں نے
ایسے معصوم پھولوں کو روندازنا در زنا، جبر در جبر
اف ساحرہ!روح روتی رہی
سسکیاں لے کے روتی رہیایک وحشی درندے نے، مُلّا نے
مسجد میں، معصوم سے پھول کی آبرو چھین کرایک صف میں لپیٹا
وہیں لاش کو چھوڑ کر بھاگ نکلا۔۔۔۔مری ساحرہ!
یہ دھرم بیچنے والےتف ان پہ لعنت۔۔۔
کوئی دین ایسا نہیں کائناتوں میںانسانیت سے بڑا اور کوئی کہیں دین ہے ہی نہیں
اور اسلام انسانیت کا ہی سب سے بڑا دین ہےساحرہ!
ہاتھ اٹھا اور معصوم پھولوں کی خاطر خدا سے دعا کرانہیں اُس جہاں میں سدا کے لیے
چین آرام حاصل رہےان پہ رحمت رہے
ان پہ اکرام ہوجو یہاں ان کو حاصل نہیں ہو سکا
اور آمین کراپنے ہاتھوں کو چہرے پہ مل
اور آ ۔۔اور آگے چلیں۔۔۔۔
***********ساحرہ!
بچپنے کی کوئی بات بھولی نہیںیاد رہتا نہیں ہے جوانی کا سنگین تر واقعہ۔
اُس پہ بازار ہنستے تھےجب وہ کھلونوں کو حسرت سے تکتے ہوئے
اپنی آنکھوں میں پانی لیے ماں سے کہتاکہ مجھ کو وہی ریل گاڑی دلاؤ
فلاں کی دکاں میں پڑی ہےمجھے وہ دلاؤ
ابھی کے ابھیورنہ بک جائے گی
کوئی لے جائے گااور سسکی بھی لیتا
اور اپنی نگاہوں سےشفاف سچے محبت کے، غربت گزیدہ سے
آنسو بہاتاتو مجبور ماں اس سے کہتی
وہ اچھی نہیں ہےابھی لائیں گے کچھ ہی لمحوں میں چلتے ہوئے
ٹوٹ جائے گییا چلتے چلتے ٹھہر جائے گی
اس سے اچھی کہیں سے تلاشیں گےجب ہم کسی اور بازار میں جائیں گے
ساحرہ!بچپنے میں کوئی کتنا معصوم ہوتا ہے
تم جانتی ہودلاسے ، تسلی کا مطلب بھلا ایک بچے کو معلوم کیسے پڑے
اس کے آنسو کھلونوں سے مہنگے ہیں بلکہ یہ انمول ہیںپر اسے کیا خبر
ان کی قیمت کا اندازہ ہونے تلکسر کے بالوں میں چاندی اتر آتی ہے
اور چہرے پہ جھریوں کا نقشہ ابھر آتا ہے۔۔***********
ساحرہ!تو مجھے بھی ذرا ایک بچہ سمجھ
اور خود میں ذرا مامتا تو بسااور پھر فرض کر
میں ان آنکھوں میں آنسو لیےسسکیاں لیتے لیتے ترے پاس آ کر تجھے بولتا ہوں
کہ دے ذات کا محلبس اک مرے ہاتھ میں
دل کے مندر میں آرام کے واسطے سیج کوئی سجاروح مدت سے پیاسی ہے
اب دیکھ اپنی محبت کی برسات کراپنی آنکھوں کو میرے علاوہ کہیں اور ٹکنے نہ دے
دیکھ مجھ کومجھے دیکھ اور سوچ
اور ٹھیک سے سوچجب ٹھیک سے سوچ لے،
مجھ کو محسوس کراور محسوس کرتے ہوئے سب بھلا
کائناتوں کا زیر و زبراپنا گھر،
بام و درساری دنیا سے ہو بے خبر
صرف اور صرف ہو مجھ میں گمساحرہ!
او مری ساحرہ!کھول آنکھیں
ترا زین بچہ نہیں جو دلاسوں سے بہلےتسلی کو سینے لگائے
کہ تجھ میں ابھی مامتا کا وہ احساس جاگا نہیںاور پھر فرض کرنے سے
سچ کی بلی کون دےساحرہ!
اے مری صندلیں ساحرہ!***********
میرے الفاظ بھی کھوکھلے ہی تو تھےاور مری خامشی کی زباں میں یہ لکنت کہاں سے چلی آئی ہے
اے مری ساحرہ!خواب جنمے گئےہیں۔
مری آنکھ کی کوکھ نے تیرے خوابوں جنماتو آنکھوں کو ساون کی ہائے لگی
میری آنکھوں کو اولاد میں ڈھیر آنسو ملےقربتوں کی عنایات اس سے بھلی اور تھیں ہی نہیں
شاعری بھی نہ ہوتی اگرتو تجھے حال اپنا بتانا بھی ممکن نہ ہوتا
الگ بات ہے کہ مرے بن کہے تُو سمجھتی تو ہےمیری ہر بات
اور ذات کی سب سرنگوں سے واقف بھی ہےمیری آنکھوں میں خوابوں کی تعداد اتنی نہیں
جتنی تعداد میں آنسوؤں کی قطاریں بہا کرتی ہیںتیری یادوں کی موم اور اگر بتیاں
میری تنہائیوں میں جلیںمجھ کو ایسا لگے آنکھ بھی موم بتی کی مانند لمحہ بہ لمحہ پگھلتی ہے
اور اگربتی کے جیسا مہکتی ہےاور کھوکھلے میرے الفاظ ہی
اس سمے آسرا دینے لگتے ہیںاور خامشی اپنی لکنت زدہ سی زباں میں
تری بات کرتی ہےاے ساحرہ!
تیری باتیں کرےکوئی بھی تیری باتیں کرے
اس کے ہاتھوں کو چوموںگلے سے لگاؤں
سر آنکھوں پہ اس کو بٹھاؤںمیں قدموں تلے اس کے پلکیں بچھاؤں
بتاؤں اسےکہ مرے واسطے تُو ہے کیا!
میں دکھاؤں اسےدل میں تعمیر کردہ ترے واسطے چاہتوں کا محل
ساحرہ!لفظ جیسے بھی ہیں
کھوکھلے ہی سہیمیں نے وارفتگی میں ترے واسطے کہہ دیے
گر تری آتما کے دروں تک پہنچ جائیں توان کو سینے لگانا
فقط ان کو سننا نہیںاپنے دل میں ذرا سی جگہ بھی۔۔۔۔
مری ساحرہ!***********
ساحرہ!عشق وہ تو نہیں
جس کی تعریف ہم ان کتابوں میں پڑھتے رہےکچھ نے بولا کہ برباد ہونے کا اک دوسرا نام ہی عشق ہے
کچھ نے بولا کہ بس جذب و مستی،کسی نے کہا عشق ظالم ہے، مُلّا نا عالم ہے
اور کوئی کہتا ہے عشق مجازی ہی عشق حقیقی میں جانے کی بس اک کڑی ہےمری صندلیں ساحرہ!
میں نے اتنا ہی سمجھاوہی عشق ہے
جس کو لاگے وہی رمز جانےوگرنہ تو بحث و مباحث سے تو ہر کوئی اپنی اپنی فراست ہی جھاڑے ہے بس
ایک آوارہ انسان نے یہ کہا،کہ دعا کر کبھی عشق چھو کر نہ گزرے
مجھے ایک درویش نے یہ کہاکہ دعا کر فقط عشق ہی مانگ۔۔۔
اے ساحرہ!جانتی ہو کہ میں نے دعاؤں میں مانگا ہے کیا
عشق دینا تھا جس نے اسے مانگ کرپھر ترے در پہ واپس چلا آیا ہوں۔۔۔
***********ساحرہ!
میں نے یادوں کی ساری ریاضت تجھے سونپ دیلے سنبھال اب مجھے میرے الفاظ
سب کھوکھلے ہیں مگرجان لے
میں ہی ہوںمیرے لفظوں میں قبریں ہیں
ہر قبر میں کچھ نہ کچھ دفن میںایک میں میرا سر،
ایک میں دونوں بازو،کسی میں مرے پیر،
باقی بدن،ایک اک بال،
دل کا الگ ہی مزار اور سانسوں کا دربار الگسب کا سب میں نے تیرے حوالے کیا
مجھ کو امید ہے کہ مری یاد سےتُو ہی ہے جو وفائیں کرے گی ہمیشہ۔
یونہی غالیہ مُو چلی آئے گیاور ہر قبر پر تُو گلِ اشک برسائے گی
پھر مبارک سے لمحوں میںاور تیرے لب بھی ہلیں گے
مرے چین و آرام اور سکھ کی خاطروہی سکھ جو اب تک میسر نہیں آسکا تھا مجھے
وہ دلائے گی تُواور رب سے کہے گی۔۔۔
کہے گی۔۔۔۔نہیں جانتا کیا کہے گی!
مگر مجھ کو معلوم ہےمیرے حق میں رہیں گی دعائیں تری
ذات بھی بس مجھے کھوجتی ہی رہے گی سدااور مرے کھوکھلے جتنے الفاظ ہیں
تُو ہی سمجھے گی بستُو ہی جانے گی بس
تُو ہی مانے گی بسجیسے میں نے بھی چاہا نہیں کہ کوئی
ان کو سمجھے، یا جانے یا مانےفقط ایک تیرے سوا
اے مری نابغہ!ساحرہ!
***********طول دوں؟
کس لیے طول دوں؟اس کہانی کو پھر
میں کوئی اس قدر اہم کب تھاکہ اب ہونے لگ جاؤں
اے ساحرہ!لوگ باتیں کریں تو کریں
خواب مرتے ہیں مر جائیںدکھ ساتھ دے یا نہ دے
میں کہاں تک تری بات کرتا رہوںجنگلوں سے،
درختوں ، پہاڑوں سےاور کہکشاؤں سے
چاند اور تاروں سےاور آسماں سے تو کرنا نہ کرنا برابر ہی ہے
ساحرہ!پریم کی گتھیاں اتنی آسان ہوتی نہیں جتنی لگتی ہیں
تکنے میںاور ان کو کھولے بنا
یہ بھی ممکن نہیں کہ محبت میں آسودگی کی ذرا سی رمق مل سکےدل عمیق و فراواں محبت کا قائل رہا ہے سدا
اور پھر درد کی کون پروا کرےساحرہ!
آخری بار سینے لگانے کا مطلب پتا ہے تجھے؟آخری بار سننے سنانے
یا رونے رلانے کا مطلب نہیں جانتی؟آخری بار
ملنے یا مل کر بچھڑنے کی رسمیں ادا کرنا آساں نہیںآنسوؤں نے کہاں آخری بار بہنے کی کھائی قسم
آنکھ نے آخری بار تیری زیارت کی خواہش میں عمر ِ حزیں کاٹ دیتو نے دیکھا نہیں
تو نے مڑ کے بھی دیکھا نہیںیا یہ بھی ممکن ہے دیکھا ہی ہو
میں کہیں دیکھ پایا نہ ہوںتُو تو آئی ہے بس
اور گئی ہی نہیںتو گئی ہی نہیں ہے تو کیوں
پاس میرے نہیںساحرہ!
میرے سارے سوالوں پہ اب غور کرنے کی زیادہ ضرورت نہیںیہ تو بے چینیاں ہیں
یہ بے تابیاں جو کہ بس میں نے تیری طرف بھیج دیںخط کی صورت،
محبت کے خوشبو بھرے اک لفافے میںاب تُو پڑھے نہ پڑھے
پاس رکھے یا پھر پھینک دےاپنے سینے لگائے یا پھر آگ میں جھونک دے
یا اسی خط کو پڑھتے ہوئےاپنا جیون بتا دے
یہ سب تجھ پہ ہےاے مری پیار بھریے
مری عاقلہساحرہ!
***********دکھ، درندوں سے بڑھ کر کوئی چیز ہے
سکھ ہمیشہ ہی مظلوم بن کر ملا ہے مجھےتیری مجبوریاں
مجھ کو دکھ ہی لگیںاور تُو مجھ کو سکھ
ساحرہ!میں نے کم ہی دعا کے لیے ہاتھ اٹھائے
پتہ ہے؟دعائیں اگر آسمانوں سے بے فیض ہی لوٹ آئیں
تو اس سے بڑی اور کوئی قیامت نہیں ٹوٹتیروح پر
اور دل پربہت اچھی اور ڈھیر پیاری مری ساحرہ!
جب بھی اترا ، تری روح میںتو بلا کا سکوں پا لیا
تیرے جذبوں کو سمجھا تومیں نے محبت کا خود میں جنوں پا لیا
ساحرہ!تو نے پوچھا مجھے
جب زمانے گزر جائیں گےاور تو مجھ سے پوچھے گی اپنےہی بارے میں تو
کیا میں تب بھی کہوں گا کہہاں!
تُو مری ساحرہ ہی تو ہےساحرہ!
میں نے اپنے جنم سے بھی پہلے تلاشا تجھےتیری خوشبو تو بچپن میں دیتی رہی لوریاں
مجھ کو ہر رات میںاور دن میں، میں تیرے تعاقب میں پھرتا رہا
شہر میں،ہر گلی میں،
محلے میں،ہر چوک و بازار میں،
جنگلوں میں،ہواؤں سے پوچھا ترے بارے
اور میں نے دریا کناروں پہ آتی ہوئی ایک اک موج سےتیرے بارے میں پوچھا
عقیدوں میں،ساری مبارک شبوں میں،
عبادات میں بھی تجھے ڈھونڈتے ڈھونڈتے عمر کاٹیتجھے ڈھونڈتے ڈھونڈتے
میں نے کتنے مزارات پرآرزو کے دیے بھی جلائے
کبھی بھوک کا پیٹ چیرا،تجھے ڈھونڈنے کے لیے
مفلسوں کی پریشانیوں میں بھی جا کر تلاشا تجھےبم پھٹے اور لاشوں میں جا کر بھی دیکھا
اجڑتے سہاگوں میں، بیواؤں میں اور یتیموں میں بھیہر گھڑی، ہر سمے، سب گمانوں میں بھی اور یقینوں میں بھی
تجھ کو ڈھونڈا ہے سانپوں میں بھی ، آستینوں میں بھیمُندریوں میں بھی، چھلّوں میں بھی اور نگینوں میں بھی
اور مزدوروں کے جو بہے،ان کی مزدوریوں کے سمے،
ان پسینوں میں بھی۔دھوپ میں اور برسات میں
دن میں اور رات میںبات میں
بات کی بات میںذات میں
ذات کی رات میںاور اجالے میں بھی
میں نے تجھ کو ہی ڈھونڈا مری ساحرہ!وہ جو "لا" سے بہت پاک ہے
اس کو پانے کی خاطرتجھے ڈھونڈتا ہی رہا
اور اب یوں اچانک مجھے آ ملی ہےتو کہتی ہے
کیا تم کبھی مدتوں بعد مجھ سے کہو گے؟کہ
ہاں!تو مری ساحرہ ہے۔۔۔
مری صندلیں ساحرہ ہے ۔۔۔۔تو سن!
اب مجھے ڈھونڈاور ڈھونڈ لے تو
بہت سوچاور سوچ لے تو
مجھے جاناور جان لے تو
یقیں کرکہ یہ کوئی بھی داستاں تو نہیں تھی
جسے میں سناتا رہا تھازمیں زاد، مکروں، فریبوں بھرے
دوغلے ، بے حسی کے انہی رشتہ داروں کوسارے ہی لوگوں کو
جو ساحرہ ڈھونڈنا تو بہت دور ہےساحرہ کو ابھی تک سمجھ ہی نہیں پا رہے
جانتے ہی نہیںاور مانیں بھی کیسے؟؟
مری ساحرہ!تو ہمیشہ سے ہی اجلے دل اور اجلی ہی ارواح سے آ کے ملتی رہی ہے
ہمیشہ انہی کو ملے گیدلوں اور روحوں کی پاکیزگی کے بنا
تجھ کو پانا کسی طور ممکن نہیں۔۔۔۔۔حرفِ اول!
مری حرفِ آخر!جمیل و حسیں!
صندلیں ساحرہ!!!
— زین شکیل
Sahira!Main jo ek dastaan go sa mashhoor hone laga hoon
zamane meinKuch bhi ajab toh nahin hai ke main bhi kabhi dastaan hi kahin ho ke reh jaoon
Payindagi paaoonTabindagi chahe paaoon ya paaoon nahin
Ay meri sandalain Sahira!Jis tarah woh bhi roonani dastaan toh na thi,
Yeh bhi waisi hi bas mahaz roonani dastaan toh nahin hai jise main sunata rahoonUn zameen zaad, makrohon, fasadon, farebon bhare,
un tamashai logon koPhir bhi tere vaste kuch mohabbat parone ki koshish toh ki
Chand nauhon keaur chand bainon ke sang
Is ko manzoor karJo bhi jaisa bhi tha
Bain the, aarzoo'on ki laashain thien,Meyyat thi, qabrein mazarat the
Maine lafzon ki mala mein sare ke sare pro karTere paaoon mein la dhare Sahira!
Ek bechain shair seTu ne umeedain lagaien toh kyon
Ab yeh aazaar tan par pehenaur mere sath chal
Main jinhen kitne janmon se pehne hueek musafat mein hoon
Ek ajab hi safar hai meri Sahira!Kuch khabar hi nahin kis taraf ja raha hoon
Yehi janta hoonKisi bhi gali se chaloon
aur kisi bhi sadak se,Kisi raah se bhi nikal loon
Toh aage fana ki hi manzil meri muntazir haiMeri Sahira!
Tu fana se jo pehle juda hona chahe toh aazad haiPar baqa mein judai gawarah nahin
Ek yaqeen toh raheKe main ab besahara nahin
Ab judai ka yaara nahin***********
Sahira!Mere baatin mein ghulne siwa
Kuch bhi aata hai kiya?Sahira!
Aankh teri mohabbat mein jab aasmanon ki jaanib uthe toh duaenDuaen jo tu bhejti hai namazon ke baad
aur wazaif-o-awrad ke baadWoh sabz shalon ko odhe hue sab ki sab
Jaan! Maqbooliyat ki taraf udte udteDikhai jo deti hain toh
Aankh mein kitne pakeezgi ke kai rang ghulte hain...Tu jaanti hai? Bata!
Hum tere vaste raat ko kuch nahin jaanteDin ko kuch bhi samajhte nahin
Intezar bhi kitni kathin haiKe tu aayegi toh tujhe
Bazu'on ke panghode mein dalengeBachon ki manind jhoola jhulaenge
Aur loriyan dengeIn loriyon mein mohabbat pro kar
Teri rooh ke kone kone mein aise utarengeTere badan ko nikhaarenge
Aur kainaton ko tere hi sadqe mein warengeSeene lagaenge
Dukh bhool jaengeSare ke sare
Mujhe chahiye bas sitareJo tere labon se nikal kar
Meri rooh mein ek basti basane koHar pal chamakne damakne ko taiyar hon
Ay meri Sahira!Tu kahan se chali aayi hai
Ek muddat kahan thiKe ab meri aashufta haali pe Rab ne karam ki jo barsaat ki hai
Woh teri hi aamad ki saughat haiAy meri Sahira!
***********Tere baalon ke guchhe mein
Chahat mohabbat ke rangon dhaliEk masoom chidiya ka ek ghonsla
Ab bhi aabaad haiAy meri Sahira
***********Sahira!
Kab hawaen chalenJab kabhi tu ne baalon ko khola
Tabhi tu ne jab apne baalon ko aadha hi kholaToh khushboo mili.
Aa mili,Rach gayi,
Ghul gayi hai hawaon meinTere nagar se chali
Meri basti mein aayi tohMere hi seene lagi
Sahira!Sandalain Sahira!
Kya ghazab husn ka bankpan bhejti haiFizaon ke haathon
Sada bhejti hai, hawaon ke haathonHawa bhejti hai, wasile se zulfon ke
Alfaaz bhi bhej de!Ab mohabbat ke amrit mein sare bhigo kar
Tu aankhon pe mal loonLabon pe saja loon
Gulabi si aankhon se kiya dekhti haiTujhe kuch khabar hai?
Ke sara jahan hi gulabi hua phir raha haiTeri laal makhmoor aankhon mein mahsoor ho kar
Kisi phool ki tarah kumhlaya gaya haiMeri Sahira!
Apni bahen zara der wa kar!Ke main is zamane ki veeraniyon mein
Basa ek apna hi ghar dekh loonApne rukh se pareshan zulfen hata!
Tujh ko ji bhar ke bas ek nazar dekh loon..***********
Ay meri zindagi ki riyazat!Kahin zaichon mein likha tha ke hum yoon milenge
Kabhi na kabhiaur kahin na kahin
Yoon achanak naseebon ka rasta badalna,Sitaron ka takna hamein,
MuskuranaToh muska ke chanda se kehna
Yeh kehna ke dekho yeh do jismSandal ki mahkaar roohon mein le kar jiye
Ek yahanEk wahan
Kitni meelon ki doori rahiEk dooje se
Kitne rahe bekhabarPhir bhi mehsoos karte rahe
Aur chalte rahe ek mahak ke ta'aqub meinAur phir kahan se kahan aa mile raste.
Raste mil gaye,Khul gaye phool sehrai, veeran, afsurdah bechain jeevan mein
Aise laga ke mohabbat ki devi suhagan hui haiMohabbat ke avtar ne maang mein bhar diye hain kai phool
Lamaut se phoolAur woh jo mahkaar khoi hui thi kai saal se
Ek pal mein achanak mili hoKhili ho kali zindagani ki ujdi hui ek veeran guzargah par
Chand sunta bade ghaur se prem ki yeh kathaAur phir chandni ko lutaya hamare liye
Aur duaen hamein bhejte sab sahaba aur tare,Nizare sabhi kahkashaen
Hamein dekh kar pyar ke daere bhi banate, daere bhi banaNishani lagate,
Woh duniya banate hamare liyeJis mein hum
Yaani main aur tum Sahira!Sandalain Sahira!
Aisa jeevan batane ko jaayenJahan bas zawal-e-mohabbat nahin ho
Namood-e-qudrat nahin hoFaqat bansuri goonjti ho
Mohabbat ke khushboo bhare geet gayen hawaenCharind-o-parind-o-shajar.
Aur khushboo woh khushboo hamein jo yahan layi haiIs ne ab ke sada ke liye jod dala hamein Sahira!
Ay meri zindagi ki riyazat meri Sahira!***********
Sahira!Waqt saccha hai apni jagah
Kuch nahin chhodtaNaqsh bhi,
Khaak bhi,Raakh bhi
Aur hum tum jo hain waqt ke hath mein jaise kathputliyan hainMilan ka bhi ek waqt hai
aur judai ka bhiAur mohabbat ka kiya waqt ho ga?
Mohabbat ka shayad koi waqt hai hi nahinYeh toh har waqt hai
Yeh toh bar waqt haiAur mohabbat toh mohtaaj hoti nahin hai
Kabhi bakht kiNa kabhi waqt ki
Sahira main toh imaan laya teri is mohabbat pe joMujh ko sadiyon se takti rahi thi zameen-o-zamaan se pare
Teri khushboo pe imaan laya ke joMujh ko mahsoor kar hi chuki akhir-e-kar
Imaan laya teri un pareshaniyon peKe jo mere bedar ho kar
Kahin door kho jane par tujh ko lahaq huienTeri bechaini aur beqarari pe imaan laya ke jo tujh mein thehri rahi
Mere barbaad honton ke ba'isTeri surkh aankhon pe imaan laya hoon main jo ke thakti nahin hain
Mujhe dekhte dekhte,Dil ki shadabiyon sang bhi ashk rote hue
Teri banhon pe imaan laya ke jin mein mera muztarib,Adh mara, neem jaan yeh badan zindagi ki ramaq pa gaya
Dil chamak pa gayaMera ehsaas bhi woh mahak pa gaya
Jis se bichhda hua tha zamanon se main aur tu bhi meri Sahira!Dekh main tujh pe imaan laya hoon waise hi jaise ke tu
Mujh pe imaan laayiMeri zindagani,
Meri mushkilon aur aasaniyon par,Mere chahne walon par,
Aur mere aibon aur khoobiyon par.So aa!
Aa meri Sahira waqt ka mil ke inkar kar deinUssay mil ke jhutla dein taake
Milan aur judai ke auqat ke samne apna sar na jhukana padeHum mohabbat sada ke liye apni roohon ke andar utaren
Aur ek doosre ke gale se lagenAur imaan layen baqa-e-mohabbat pe hum
Aur hamesha amar honMeri sandalain Sahira!
***********Khwab kaise bhi hon Sahira!
Yeh toh hijraan ki mari huiSurkh aankhon ka kuch bhi nahin chhodte
Aur gham ke musafir jo honKab bhala khwab un ke suhane hue
Chahe kitne bhi honKhwab mein dev qadd cheen, aadam numa gar jo dekhen
Toh ta'abeer mein dukh milen..Khwab mein laal pariyoon jo dekhen
Toh kitni shabain aankh ro ro guzareKabhi shehzada koi shehzadi ko lene chala aaye
YaEk gudde ki guddi se shadi karati hui
Ek bachi ki muskaanKhwabon mein gar rasta bhool aaye kabhi,
Toh meri Sahira tum ko maloom haiUski ta'abeer mein kitni ruswaiyon ke bhanwar dekhne padte hain
Khwab aankhon ki durgat banate hue kuch nahin sochteChahe jaise bhi hon
Aur bhayanak agar honToh phir un ki ta'abeer se kaisi umeed ..?
Ay mere khwabon ki duniya mein gum Sahira!Aankh thakti nahin
Aankh khwabon se thakti nahinKhwab, lekin tumhare hi hon
Chahe kaise bhi honEk muddat hui khushboo'on ke safar par chale the
Toh khwabon ke kitne mahal hum banate gayeHum ne socha na tha
Hum ne hargiz yeh socha na thaIn ki ta'abeer takleef deti rahegi sada
Hum agar sochte bhi toh phir bhi kabhi baaz aate nahinAankh ke phootne ka koi khauf bhi toh nahin tha hamein
Chahe hum jaante the keYeh khwab aankhon ka kuch bhi nahin chhorenge
Ab yeh aalam hai hum bas isi ko aqeeda samajhte hainKhwabon ki ta'abeer
Gham ke musafir jo honUn ke khwabon ki ta'abeer
Dozakh ki bhatti mein paiham jala kar yahan bhej di jaati haiChahe jaise bhi hon,
KhwabAankhon ka kuch bhi nahin chhodte..
***********Sahira!
Bhook kitni bhayanak hua karti haiMeri masoom ay sandalain, baawli Sahira!
Zabt ki koi had bhi agar ho toh shayadUssay maut kehna baja hai
Bhala kis liye bhook ki maut marte hue log,Duniya mein maujood un ne'amaton ko muqaddar mein likhwa ke laate nahin?
Khudkushi jin ko aasaan lagti hoAur zindagi ki musafat kathin
Aur suna hai muqaddar toh khud apni marzi ka likha hua ho toh sakta nahinAisa hota agar
Toh meri Sahira!Har koi kainaton ki taqseem ko la patakhta zameen par
Yeh insaan qayamat ka khudgarz aur lalchi.Bhook bhi toh azabon ki aqsaam mein se koi qism hai
Aur azaab aaen tohAasmaan se utarti balaen yeh kab dekhti hain ke kis ka
Janam apni marzi mutabiq huaMaine sadkon pe
Lahore ki aur Gujarat ki,Kitni sadkon ke footpath par
Neem jaan, adh mare aur hadiyon ka mujassama baneLakh nange badan reingte jab bhi dekhe
Toh aisa lagaJaise mujh par wohi bhook ka sa azaab aa gaya ho
Bhala aise logon ko kaisi tasalli,Bhala kiya dilasa?
Aur un ke woh dhoolon atte jism ki qadar-o-qeemat bhi kiya?Yeh janam bhi,
Meri Sahira!Jis tarah se azabon ki aqsaam mein se koi qism ho..
***********Sahira!
Maut aur bain,Aur bain mein
Uff... bala ki woh aahein...Aur aahon mein madfoon ek zindagi...
Laash ek zindagi ki gawahi sunati hui,Aisi chup,
Aisi khamosh.Aur bain
Aur bain bhi ek tarah ke nahinSau tarah ke ajab
Boorhiyon ke alagDoshizaaon ke apne alag
Ladkiyon aur ladkon ke apni tarah ke alagAur bachon ke bilkul alag
Bain toh bain hote hainAahon bhare,
Aur karahon saje...Uff woh boorhiya
Jawan saal bete ki mayyat pe behal ho kar tadapti huiKeh rahi thi
Khuda...O Khuda!
Tu zameen par utarKainaton se nazrein hata
Apni masroofiyat chhod aur ab idhar dekh leTere mitti ke putlon ne
Zalim darindon ne kiya kar diyaO Khuda!
Teri duniya mein, aur badshahi mein teri,Mere minnaton aur muradon se janme hue laal ke khoon se
Holiyan khel karUn kalejon mein thandak padi hai
O Saame'!Meri aah tujh tak bata kyon pahunchi nahin hai?
O Qahhar!Kyon qahar bas ek meri kokh par hi?
O Jabbar!Kiya jabr bas mere ladon pale laal ke vaste tha?
O Maalik!O Khaliq!
O Bari!O Qadir!
Teri badshahi mein tere banaye hueChand mitti ke zalim darindon ne
Tujh se hi mangi hui meri masoom minnat ka khoon kar diyaO Khuda!
Aur bas maine itna suna Sahira!Phir woh boorhiya
Bahut saal come ki haalat mein khamoshChup, besada bain karti rahi
Aur phir chal basi...Sahira!
Sahira!Aur meri sandalain Sahira!
Mujh ko aghosh mein ab chhupaIs qadar chhaid hain
Jo ke ab tak bhare hi nahinIs sama'at ke parde mein
Ab bhi bahut zakhm hain jo ke ab takSile hi nahin...
Sahira apni khushboo sunaApni baaten dikha
Ab yehi waqt haiLamha lamha yeh mujh ek bikharti hui ret ko..
Jis qadar bach gayaApne daaman mein le
Aur mahfooz kar leMujhe apni khatir kahin
Ay meri sabira, Sahira!***********
Tu na aati agarToh yeh jeevan,
Yeh sulga hua mera jeevan abhi ke abhiRaakh hone ko tha
Bas yeh bujhne ko thaAur tu Sahira!
Mere bejaan jeevan meinAise chali aayi hai
Jaise andhiyar nagri mein ek roshni ki kiranJaise sehraon mein tez barsaat,
Tarpi hui aankh ko chain ki neendAur neend mein jaise khwab-e-behisht-o-baharan
Meri Sahira!Dekh yeh tere aane se
Dukh mujh se naraz hone lageLe udi hai mujhe yeh hawa
Jo mujhe ek zamane se chhuti na thiChhoo bhi leti toh
Naraz rehtiUdasi ke kitne tamanchay lagati mujhe
Dekh yeh tere aane se kaise mujhe le udiHans ke seene lagi
Aur main panchiyon ki tarahTeri pakeeza chahat ke par khol kar
Kitna aazad udne laga..Jab teri baat goonje mere zehn ke gumbadon mein
Toh hansne lagoonTeri khushboo mujhe gher le raston mein
Toh tere khyalon mein baitha rahoon,Is jagah..
Teri masoom muskaan dam dam duaen ugalti huiEk taraf se chali aaye
Aur mere seene lage tohMain khoya rahoon
In duaon ki meethi si taseer mein.Aur khud ko karoon qaid,
Tere labon pe saji dheemi muskaan ki naram zanjeer meinSahira!
Teri khushboo sadaYoon hi aabaad rakhe Khuda
Main jise dhoondte dhoondteDar ba dar hote hote
Kata aur phata yeh badan le ke akhirTere dar talak aan pahuncha
Ke tu hai dukhon ki dawaAy meri rooh se lamha lamha nikalti hui ek dua
Ay meri Sahira!***********
Ek mulaqat kaHaal ahwal tujh ko sunana nahin tha magar
Main sunate hue hichkichaya nahinToh yeh samjha ke tujh se chhupana bhi kiya
Log hanste raheLog haalat pe hanste rahe
Ek museebat zadah shakhs ki dhadkanon ki shikasta si dhun parBahut der hanste rahe..
Jaane kyon,Waqt chehre pe itne tamanchay lagaye bina beet jaata nahin
Jaane kyonWaqt kanjoos, bechara, majboor hai
(Aisa maine nahin... aur ek ne kaha tha)Magar waqt kanjoos hai
Thode dil wala,Pal bhar ki mohlat bhi deta nahin
Par mujhe uski bechargi ke mutaliq bata, Sahira!Aur majboor kaisa?
Meri Sahira!Tu bhi uss se mili
Jis ke chehre pe kitne tamanchon ke itne nishaan theIsi ek beraham se waqt ke
Aaj main bhi milaUss se khul kar mila
Sahira! Ab woh waisa pareshan rehta nahinMuztarib aur bechain rehta nahin
Woh udasi se milta nahinNa sapasi ko seene lagata nahin
Ab kisi ko bulata nahin..Uss ne mujh se kaha
Sahira ke siwaAb kisi se bhi milta nahin
Aur kisi se na milne se us keSabhi zakhm bharne لگے
Chain, sukh aur khushi jin se woh ek zamane se mahroom thaSab ka sab us ko milne laga
Sahira!Tu mohabbat ki kin wadiyon se chali aayi hai
Apni aankhon mein chahat ke tare liyeApne hathon mein mahke sahare liye
Ay Paristan ki malika-e-aaliya!Is se pehle kabhi jab main us se mila
Haan! Isi beqarari ke mare hue, ghamzada shakhs seToh woh aansoo bahaye bina koi bhi baat karta nahin tha
Agar lab hilata toh lagtaAbhi ke abhi koi matam bapa hone wala hai
Gar saans leta,Fiza mein ghutan badhti jaati
Jahan bhi nigahen jamata toh har woh jagahSakht kadwe se lahje mein kehti
O kambakht nazrein hata!Na muradi se bharpoor nazrein hamari taraf se hata!
Sahira!Uss ke alfaaz bas bain hi bain hote
Aur ab toh woh bilkul bhi waisa nahinAb jahan baithta hai toh
Har woh jagah us se kehti haiLajpal!
Chahat ki wadi se tashreef laayi huiIs Paristan ki malika-e-aaliya Sahira ko bula le
Hawaen bhi sandal ke mahke hue jangalon seChura laati hain,
KhushbooenUss ke chehre ko chhuti hain,
Kar ke nichhawar guzarti hain khud koKe jis se mahakta hai, tan aur badan
Aur sandal ki mahkaarEk aag bhadkane lagti hai jazbaat mein
Ab woh bole toh lagta hai sheerinoon ka samandar baha haiNigahen uthaye toh sare nazaare taraste hain
Uss ki nigahon mein mahsoor hone ki khatir..Meri sandalain!
Sahira!Ab woh waisa nahin
Tere se milne se pehle tha jaisa kabhiSahira!
Aaj main Zain se mil ke aayaToh accha laga
Aur agar ab dobara woh tujh se mile tohUdasi ka uss se
Koi tazkira phir na karnaWagarna
......Wagarna...............Wagarna............
***********Meri Sahira rang roen
Toh aankhon ki barsaat thamti nahinWadiyan sabz-o-shaadab rehne se tang aa gayin hon toh phir
Jangalon mein basera bhi kuch mantqi toh nahinAur kitabon mein madfoon ilm-o-riyazat
Toh sadiyon nichodi gayiAb toh lagta hai bas khokhli reh gayin hain kitabain sabhi
Sab hi tehreer hai aur phir bhi koi faiz baqi nahinIn ko jhaden toh bas gard hi gard udti hai
Ilm ab nikalta nahin..Sahira!
Shehar ke bare mein tum nahin jaantiMeri masoom, bholi, meri baawli!
Shehar mein ek ghar thaYahan se koi pandrah meel aage
Woh ghar jis mein maan, behen ek bhai aur baap thaUn ke haan ek darindah sifat aur beta bhi palta raha
Aur kaisa ajab waqt aaya ke us neKhud apni hi maan, behen aur bhai aur baap ko
Goliyon ka nishana banate hueWoh tashaddud kiya
Aur is parwarish ka silaMaut de kar diya
Haif sad haif haiUff...
Sahira!Ay meri zindagi ki sunehri chamak aur damak!
Chhod, hum kiya karenSab ke apne gharon ke masail hua karte hain
Hum bhala kis liye tang adate phirenAur kyon apna mood off karte phiren
Kaun sa hum pe aisi qayamat koi tooti haiJo ke aansoo bahaen
Hamein sun ke afsos jo ho gaya haiToh kafi nahin?
Sahira, chhod!Ab tu bhi afsurdagi ki alamat na ban baith..
Main teri la'ilmiyon par fida apne ji jaan seTu idhar dekh aur muskura
Ta ke main apni afsurdagi ko chhupane meinKuch aur bhi surkhuru ho sakoon...
***********Raste
Sahira!Raste apni marzi ke malik hua karte hain
Ek tarahKyonke hum toh unhein apni marzi mutabiq
Kahin mod sakte nahin hain magarSahira!
Baaz auqat raste kai doosre raston keBahut gehre sathi hua karte hain
Sath chalte hain ek doosre ke bahut door takJo musafir hua karte hain
Un ki ranjish unhein bhi alag karti jaati hai,Ek doosre se.
Judai ka sadma liyeChal nikalte hain ek doosre ke mukhalif
Magar baaz auqat aisa bhi hota haiThodi musafat ke tay hone par
Phir se mil jaate hainAur aisa bhi hota hai
Phir woh hamesha hamesha hi ek doosre se judaSog mein doob kar chalte jaate hain rukte nahin
Raste...Kiya kabhi tu ne koi udasi se bharpoor
Rasta kahin par bhi dekha nahin Sahira!Raste phir bhi marzi ke malik hua karte hain
Aur agar na bhi honHum toh phir bhi kabhi apni marzi mutabiq
Unhein mod sakte nahin..Bas badal lete hain
Ay meri humsafar Sahira!Tu koi rasta aisa chunna
Ke jis ko mere raston se adawat na hoIn mein zaati koi dushmani koi ranjish na ho
Khaas kar un ke bakhton mein kaali judai na likhi hui hoMeri Sahira!
Sandalain!Ay meri malika-e-aaliya!
Ab zara dekh kar..........***********
Dekh kar soch,Aur soch kar jaan,
Jab jaan le toh sunaAur sunane mein diqqat jo ho toh
Nigahen jhukaJab nigahen jhuka le toh sun!
Muskurane ki koshish bhi karSahira!
Muskurane ki koshish toh karMeri aankhon gulabon ki kaliyon padhne ki jurrat jo hai toh zara
Muskurane ki himmat bhi karTeri afsurdagi,
Meri afsurdagi ko badhane siwa kuch bhi karti nahinTeri nam aankh,
Meri un aankhon ke behte samundar mein dariya ki manind aa girti haiKhushk hoti nahin
Tera dil,Mere sehrai dil ko tasalli toh deta hai barsaat ki
Par woh saawan ki rut hai ke aati nahinKoi bhooli hui yaad aati hai ban ban ke badli
Barasti nahinApni zulfon ko shanon pe bikhra magar un ko lahra nahin
Zakhm silte nahin,Na silen
Un ko sulga nahinJaan!
Aankhen zara ek pal ko uthaAur ji bhar ke baaten suna
Par labon ko hila toh nahinPaas aana nahin
Tu na aaAise aa kar mera dil dukha toh nahin
Sahira!Neend aankhon se le ja meri,
Khwab ki mandiyon mein kahinBech saste hi damon magar
Apni banhon mein dale hue neend ka haarMeri pareshan raaton mein aane ki koshish toh kar
Sahira!Muskurane ki koshish toh kar!
***********Muskura aur phir soch
Phir soch aur jaan,Jab jaan le toh dua ke liye hath apne utha
Jab utha le toh phir soch!Aur sochti ja..
Ibadat ke ma'ani na jab tak khulenNa milen jab talak in duaon ki manzil ke raste
Abhi tak jo poori nahin ho sakienSochti ja..
Bahut soch ...Aur soch kar dil ko thapka,
Jaga aur ussay bolUth!
Aur jaga rooh koAur hathon mein aa
Jab yeh hathon mein aajayePhir soch..
Har woh dua jo ke nikli thi dil se kahan ja ke pahunchi bhalaKisi ke jaanib woh bheji thi
Aur kis ki jaanib gayiAur yeh soch!
Kis ko agar bhejte toh woh maqbool-o-manzoor hotiToh phir soch kar
Apne hathon ki jaanib nigahen lagaChaar aansoo gira
Aur kuch bhi nahin soch...Phir hath chehre pe mal
Aur wapas chali aaKe shayad sabhi in duaon ko aankhon ka pani hi sar sabz-o-shadab kar de
Meri Sahira!Kuch nahin soch
Bas jaan le ke ibadat ke ma'aniMohabbat mein behte hue chand aansoo hi hain
Raste hain yehi.Aur aansoo samundar se gehra hua karta hai
Aur aansoo binaRooh dhulti nahin
Kaaba-e-dil sanwarta, nikhrta nahinSahira!
Apne hathon ko yoon hi dua mein utha kar faqat apne alfaaz zaya na karYeh munajaat zaya na kar
Ke faqat ek aansoo,Aqeedat mein aankhon se tapka hua
Lakh alfaaz seAur munajaat se
Mo'atabar hi hua karta hai...***********
Sahira!Soch aur bol,
Jab bol le toh khamoshi ki sun,Kuch sunai agar de na paye toh phir bol,
Phir bhi khamoshi mile, jaan!Phir soch
Jab soch le toh khamoshi sunaJab khamoshi suna le toh sun!
Kuch suna?Haan! Yehi!
Haan ji bilkul yehi!Khamoshi ne sadaon ke andar ki baaten kahin
Khamoshi ne wafaon ke bare mein bareek baaten kahinKhamoshi ne duaon ki pakeezgi ke sabhi baab khole
Meri Sahira!Khamoshi soch aur khamoshi bol!
Aur khamoshi sun!Main ab khamoshi ke kai aur faizan tujh ko batane se qasir hoon
Jo ke faqat khamoshi mein hi khul paengeToh meri khamoshi jaan!
Aur soch..Phir soch....
Aur khamoshi se meri khamoshi mein chali aaMeri khush byaan Sahira!
***********Ishq bare bata?
Halat-e-za'f mein bhi meri Sahira!Is ka sar hai ke jhukta nahin
Yeh jhijkta nahin haiZamane ke aage
Chhupata nahin hai yeh apne aseeron koAur baaz aata nahin ismatain rolne se
Yeh darta nahin sayyedon ko nachate hueThiya thiya gawate hue
Aabroo'en lutate hueKarbalaen machate hue
Aazmate hueIshq majboor hota nahin hai meri Sahira!
Tu ne kis ishq ki baat ki?Jo bahut chain ki neend sota hai?
Aur der se jaagta hai?Ya phir woh jo aankhon ko neendon ka dushman bana ke rulata hai shab bhar?
Tere shehar mein ishq nami woh boodha jo thaHath mein thaam kar
Ranj-o-gham aur udasi ki lathiShab-o-roz galiyon mein awargi ki alamat jo phirta
Ussay tu ne dekha kabhi?Aur jo dekha hai toh
Tu ne uss ishq ki baat ki?Haan wohi ishq,
Waisa hi meri gali mein bhi aata hai din mein kai baarAur raat bhar toh mere ghar ke aage se hatta nahin
Maine dar keKabhi raat ko apni khidki se jhanka nahin
Sahira!Ishq se jis qadar ho nigahen bacha
Uss ki aankhon mein aankhen milane se bachUss ke chehre ki jhurriyon pe, za'f aur masoomiyat par na ja
Maine is waste tujh se kuch bhi chhupaya nahinYoon na ho tu kabhi sansanati hawaon ke hathon
Yeh shikwa mujhe bhej deKe bataya nahin
Sahira!Mere kehne na kehne se kuch hone wala nahin
Ishq hone ko ho toh yeh talta nahinAur ho jaaye toh dil mein chain-o-sukoon aur palta nahin
Dil behelta nahinDard dhalta nahin
Zor chalta nahinNeend raaton se naraz ho jaati hai
Aur yeh ishq,Boodha za'eef aur masoom zaalim
Jo har raat aankhon ko khole hueSard nazron se takta hai
Aankhon ko milta nahinChand chhupta hai
Suraj nikalta hai parRaat dhalti nahin
Din nikalta nahin***********
Sahira!Raat bhari rahi
Jo ke katti nahin thi magarPhir bhi katti rahi
Beqarari rahiBeqarari un aankhon pe,
Majboor-o-mahjoor aankhon pe taari rahiTeri aahen ghulien nam fiza mein
Hawaon ne mujh ko bataya ke teri taraf sogwari rahiRaat bhari rahi?
Ek mohabbat jo sadiyon se bewa hui,Uss ki aulaad sadiyon se yoonhi kunwari rahi
Sahira!Bomb phate!
Kitne lashe kate,Aur janaze uthe
Kitni kokhon mein ranjeedgi chhaid karti gayiKitni behnon ne aankhon mein dariya utare sada vaste
Aur ek ek suhagan ne sukh taj diyaAur aazaar-o-dard-o-alam apne bistar mein dekhe jo bahen pasare hue,
Khud ko un ke hawale kiya,Aansoo'on ke sabhi zewarat-o-jawahar tanon par saja kar hamesha hamesha ki khatir.
Meri Sahira!Woh harami darinde, woh khudkush,
Jo Islam ke khair khwah ban ke insaniyat ko mitane ki khatir chale aaye hainAb toh alfaaz milte nahin
Un ko kiya kuch kahain.... la'antiYeh toh Islam bilkul nahin tha
Jo Islam tha woh toh insaniyat ka hi ek naam thaSahira!
Tum mubarak shabon mein,Duaen karo toh mujhe mangne ki bajaye
Khuda se kaho!Ay jahanoon ke Maalik
Raheem-o-Kareem aur RahmanRehmat ki chadar hi lahrao
Dil mein ab aur taqat nahin ke ujadte hueKhandanon ki, maan, behen aur betiyon aur suhagon ki aah-o-buka sun sake
Sahira!Din bhi bhara raha...
Shaam roti tadapti rahi...Beqarari rahi...
Raat bhari rahi...Sogwari rahi...
Aah-o-zari rahi....***********
Sahira!Rang pehno toh aankhon se kuch bhi na kehna
Sitaron se baaten karo toh amawas mein rone tadapne ko taiyar rehnaAgar chand ki khwahishen kar chuko toh
Chakori se ek baar milnaUssay kuch na kehna
Na kuch poochnaEk nazar dekhna..
Sirf ek hi nazar..Yeh jo aankhon mein teri sahabon ne dera lagaya hua hai
Yeh kin saawanon ki bhala dein hain?Tu ne kitni baharon se waade kiye
Aur kitni khazaon ko chakme diye?Aarzoo ka kafan itna maila nahin
Jitna maila lagaBain mayyat pe hon toh bhale bhi lagen
Aise bechain mausam meinBe maut se aadmi ke liye
Is qadar gham se labrez dilpash bainon ka matlab toh fehm-o-farasat se bala haiAy Sahira!
Dukh darazon, kitabon, deewaron aur un ki daraaron se, darzon seChhup chhup ke takte hain kyon?
Samne aa ke seene lagate nahin kis liye?Jaan!
Is ranj-o-gham se bhari nagmagi ka bata kiya karoon?Zindagi ke kai aur bhi raag hain
Sirf "Todi" hi kyon?Koi "Aiman" bhi ho..
Banjh phoolon se kaisi umeedain bhala?Aur gulabon ko seene lagate hue
Khaar chup toh nahin baithteKhushboo'on se bhari ay meri sandalain Sahira!
Mujh pe beete azabon ko rehne de apni jagahIn mein aane ki koshish na kar
Jis qadar ro liyaTu ne dekha nahin
Ab rulane ki koshish na karMeri aankhen jo patthar hui hain
Unhein aazmane ki koshish na karDoor jane ki koshish na kar!!!
***********Roshni kis bhalai ki mohtaaj hai
Aur saye toh bas roshni hi ke mohtaaj hainAasmanon se utra hua noor
Mitti ki zeenat bane na baneJism mitti toh hai
Dil jale na jaleRaakh hona toh hai
Pyar ki aag bhi kiya ajab aag haiRooh se jaan-o-dil ko jalati hai
Sulga ke rakhti hai jazbaatEhsaas se jo dhuan
Ek ta'alluq ki aankhon mein lagne lage tohMeri Sahira!
Kuch dikhai bhi deta nahinRaah hoti toh hai
Par sujhai hi deta nahinDil mohabbat kamata toh hai
Aur kamayi bhi deta nahinSahira!
Sandalain! Aasmanon se utri hui noor!Kiya tu ne mujh saye ke bare mein bhi kabhi socha hai?
Socha hai toh tujhe jaan kar yeh aziyat toh ho giKe saye toh pal bhar ko hote hain
Aur woh bhi mohtaaj,Yeh roshni ek pal ko jo rooposh ho toh gaye yeh abhi ke abhi
Sahira yeh tera aur mera jism mitti ki khwarak tere mere aur kis kaam haiPar tujhe roshni man'na itna aasaan kab tha
Mujhe khud ko sayon ki sangat mein rehna padaEk zara der dhalna pada
Kuch ubharna padaAur phir der tak yoon dhale hi toh rehna pada
Sahira!Kiya kabhi tu ne khud ko hi saya sa mehsoos karne ki koshish nahin ki?
Nahin na sahi!Ay meri roshni!
Mujh ko manzoor haiPhir bhi mitti ke jismon ka anjam se qabl kuch toh kabhi soch
Ay roshni Sahira!***********
Bekali ka chalan bhi aziyat se bharpoor haiAur udasi ki rasmain nibhate hue
Umar ghayal hue ja rahi haiTawajjo ki tawjeeh bhi kuch toh ho gi
Magar sham beraham haiMaslehat ki dali
Mein bhi munh mein chabaye hueRo diya.
Ro diya toh hansa hi nahinAabroo ne mujhe kis qadar ta'ana-o-tanz pehnaye
Main jin ko galiyon mein le le phiraJab phira toh ruka hi nahin
Aasmanon ki tehzeeb apni hua karti haiAur zameen ki saqafat ke bare mein acchi tarah toh bhi waqif toh hai
Ay meri Sahira!Is zameen pe maseehaon se waasta jo pada
Toh dawa mein mujhe iztirab-e-bala ghol kar hi pilaya gayaMere zakhmon pe marham laga kar daba ya gaya
Aur dikhaya gayaAb jo main saans leta hoon,
Chalta hoonHansta bhi hoon
(Yaani ab theek hoon)Mujhe aaram aise dilaya gaya
Sahira!Aasmanon pe veeraniyan hon na hon
Main zaminon ke kitne khandhar hain jinhen chhan aayaMagar aasmanon ka koi mujhe rasta bhi nahin mil saka
Yeh bhi mumkin hai shayad wahanKi maseehayi mein farq ho
Chahe aaram aaye na aayeMagar aasmanon mein baste hue un maseehaon ke taur
Beraham se un maseehaon seKuch alag hi toh honge
Meri Sahira!Aa kisi aasman ko talashen
Jahan dard-o-aazaar mein aur bimariyon meinDawa mein mohabbat mila kar pilate hon
Marham mein phoolon ki narmi lagate honAa ab mere hath ko thaam le
Ay meri humsafar Sahira!***********
Loriyan de rahi hai kise raatKaun is qadar chain ki neend sone ko taiyar hai
Neend ki khasiyat meri nazron mein zyada nahinKhwab apni hi marzi mutabiq dikhati hai bas
Yeh hamari raza ki zara si bhi parwah karti nahinSahira!
Khwab zyada haseen dekhne ke liye jaagne ki riyazat zaroori hua karti haiAur ta'abeer ....
Ta'abeer ke bare mein tum se kuch bhi toh kehne ke laiq nahinMaine bas khwab dekhe
Abhi tak jo poore nahin ho sakeAur woh khwab jo poora hone ki khatir mere dar pe aaye
Unhein maine dekha nahinMaine ek khwab phir se jo dekha hai
Woh khwab bhi apni ta'abeer seJaan! bichhda hua hai
Magar khoobsurat koi shai bhi hoKhwab hi hon bhale
Main unhein dekhne ke liye ab bhi taiyar hoonAur aziyat toh yoon bhi muqaddar rahi
Ab qayamat guzrne se bhi farq padta nahinAy meri Sahira!
Ab talak main tere khwab mein gumKahan se kahan aa gaya
Jaag!Aur apne seene laga le
Zamanon se halkaan,Aur is thake hare insaan ko
Ay meri shehzadi!***********
Bata mukhtasar kyon karoon?Teri baton ki tafheem itni kabhi mukhtasar toh nahin thi
Toh ab kiya hua?Bolne de mujhe!
Meri awaaz par chand lafzon ki itni mazammat pe khamosh rehnaKisi buzdili se toh kam hi nahin
Mere khwabon ki qabron mein madfoon ajsaam ki roohAb bhi bhatakne siwa kuch bhi karti nahin
Aur ta'abeer ke jis qadar the kafanHar kafan ke jo kone the
Kone se nikle hue chand dhagon ki tandein thiSab aansoo'on se apaahij thien
Aur bain uffBain par bain
MaatamBukaon ki,
Cheekhon ki awaazAur chand noche hue sar ke baalon ke guchhe,
Azadariyon ke samay,Hasraton ke ajab sog mein
Sahira!Raat sone lagoon toh mujhe
Aise lagta hai jaise kisi qabar ke sath leta hua hoonMain karwat jo badloon toh lagta hai
Madfoon dhanche ne seene lagaya hua haiAndhera
Meri SahiraAur andhera
Bhayanak sa ehsaas pehneMeri rooh mein ek neeze ki manind
Paivast hota hai aiseKe jaise
Meri rooh ki roshni chheen lene ke darpe hua hoZuban teri baton ka matlab nahin jaanti
Zehn awargi ke sabab sochne se bari haiBaqaaya jo dil hai meri Sahira!
Woh toh tu ne najane kahan muntaqil kar diyaIs badan mein toh bas ek tukda sa chubhata hai muddat se
Jaise abhi ke abhi thak se takrayegaAur taqseem ho jaega kurchiyon mein
Magar Sahira!Yeh kahani ajab si nahin hai bhala?
Jo badan mein bikhar jaegaUss ke bare bata
Aur jo tu le gayi uss ke bare bataAur
Jo tu ne mere hawale kiya thaZara uss ke bare bhi irshad kar
Teri aasaan baton se nikle hue kuch masaaibJo mere gale hain pade
Un ka main kiya karoon?Teri baton ki tafheem ab mere bas mein nahin
Aur mere khwab takna kahan tere bas mein rahaAb ke aisa na ho
Teri khushboo yahan se bhi uth jaayeAur lams-e-khushboo kahin koch kar jaaye
Is wasteMere andar ki qabron mein madfoon rehna
Tujhe zaib deta nahin!Sandalain Sahira!
***********Ay gulabon ki kaliyon mein aaram karti hui
Narm gaalon ki laali pe itraati,Hansti hui,
Hanste hanste hi aankhon ko nam karne waliMeri be-tahasha haseen Sahira!
Aa gulabon ko main Qaaf ki wadiyon seYeh laali bhari dono akhiyon pe la kar dharoon
Khwab khushboo mein ghul ghul ke aaen tujheKhwab aaen tujhe
Toh dikhaen woh wadiWoh wadi dikhaen jahan
Bansi pe pahadi ki dhun baj rahi hoKoi Ranjhana sar pe bandhe hue laaj ka,
Tere hathon buna ek rumaal,Chahat ki lay mein bajata rahe
Bansi,Bansi se nikalti hui dhun teri jab sama'at ko chhoo le
Toh madhoshiyon ko zara hosh aayeTere samne parbaton ke manazir
Tujhe dekhte honTere pair chashme ke pani ko sheeriniyan bantne mein hon masroof
Laal aur gulabi se lab prem ke geet judte raheAur fizaon mein khushboo lutate rahen
Sahira!Teri khamoshiyon par sabhi ke sabhi lafz qurban hon
Teri awaaz par khamoshi hairaton ko nichhawar kareSab charind-o-parind-o-shajar aur hajar,
Chand, suraj, sitareDin-o-raat, sham aur ek ek pehar
Ek mohabbat mein ghul ghul ke ubhre,Nikhrta rahe
Aur galiyon mein khushiyon ki baraat ka aana jana raheSahira!
Khwab aise na honKhwab bilkul bhi aise na hon
Jin ki ta'abeer aisi na hoTalkh jeevan mein aise sabhi khwab bhi toh aziyat siwa kuch nahin
Ek pal ko yeh aankhen sarabon ki duniya mein reh karHaseen aur khushiyon ke khwabon ki duniya mein reh kar
Zara chain paen bhi tohEk sadiyon talak ki musafat jo hai
Phir usi ke azabon se rukh pher lena kahan apne bas meinMeri Sahira!
Apne khwabon ko shab ke ghilaafon mein rakhna nahin...***********
Ladkiyan rehmaten hainMeri Sahira!
Soch aur ghaur karRehmaton ko jalane hue zalimon ke zara hath kanpe nahin
Ghairaten apni aankhon pe bandhe hueApni maan ki jani
Apni hamsheer behnon ke nazuk se jismon meinBandook ki goliyon se kai chhaid karte hue
Un darindon ke dil mein zara reham aaya nahinSahira!
Rehmaten hi toh ghairat hua karti hainAur kutte, yeh wahshi darinde,
Yeh qatil yeh khooniKhuda jaane ghairat kise jaante hain
Khud apne hi badbakht hathon se ghairat ka khoon karne waleWoh rehmat ka khoon karne wale
Yahan apni ghairat bachate hue phir rahe hainMeri Sahira!
Yeh woh duniya nahin jis mein tu ne mere sang jeene ke khwabon ko dekhaYeh duniya woh duniya nahin reh saki
Jis mein jeene ki khatirYahan maine
Tere liye saans liAur wahan tu ne mere liye saans li..
Sahira! Mere lahje ki afsurdagi tere kis kaam kiChhod!
Aa dono mil kar talashen koi aur duniyaJahan khwab jaisi haqeeqat ka
Bas ek nizam-e-mohabbat hi ra'ij ho,Sadiyon se aur aane wale zamanon mein bhi..
Aisi duniya kahin chahe ho ya na hoPhir bhi aa...
Aa ke kuch pal teri qurbaton mein katenZeest uljhan, ghutan aur masaaib se
Pal bhar ko bahar toh aayeMeri sandalain Sahira!
***********Tu ne phoolon ki lashon ko dekha kabhi?
Sahira!Bol dekha?
Nahin?Maine dekha hai!
Masoom kaliyon se bharpoor narm aur nazuk se phoolon ki lashon koPhoolon ki umrein bataoon?
Koi 4 ka, 5 ka aur koi sirf 6 saal ka phool thaMadarson mein mazhab ki taleem pane chale aaye the
Jin ke maan baap ne apne daarain ki nekiyon ko kamane ki khatirKhud apne hi lakht-e-jigar
Madarson mein jo bheje ke yeh phool mahshar mein shayad waseela banen bakhshishon kaMagar Sahira!
Chand mullahon ne,Chand jaahil darindon ne, mullahon ne
Aise masoom phoolon ko rondaZina dar zina, jabr dar jabr
Uff Sahira!Rooh roti rahi
Sisikiyan le ke roti rahiEk wahshi darinde ne, mullah ne
Masjid mein, masoom se phool ki aabroo chheen karEk saff mein lapeta
Wahin laash ko chhod kar bhaag nikla....Meri Sahira!
Yeh dharam bechne waleTuf un pe la'anat...
Koi deen aisa nahin kainaton meinInsaniyat se bada aur koi kahin deen hai hi nahin
Aur Islam insaniyat ka hi sab se bada deen haiSahira!
Hath utha aur masoom phoolon ki khatir Khuda se dua karUnhein uss jahan mein sada ke liye
Chain-o-aaram hasil raheIn pe rehmat rahe
In pe ikraam hoJo yahan un ko hasil nahin ho saka
Aur aameen karApne hathon ko chehre pe mal
Aur aa...Aur aage chalen....
***********Sahira!
Bachpane ki koi baat bhooli nahinYaad rehta nahin hai jawani ka sangeen tar waqia.
Uss pe bazaar hanste theJab woh khilonon ko hasrat se takte hue
Apni aankhon mein pani liye maan se kehtaKe mujhe wohi rail gadi dilao
Falan ki dukan mein padi haiMujhe woh dilao
Abhi ke abhiWarna bik jaayegi
Koi le jaayegaAur siski bhi leta
Aur apni nigahon seShaffaf sacche mohabbat ke, ghurbat gazeeda se
Aansoo bahataToh majboor maan uss se kehti
Woh acchi nahin haiAbhi layenge kuch hi lamhon mein chalte hue
Toot jaayegiYa chalte chalte thehar jaayegi
Uss se acchi kahin se talashen geJab hum kisi aur bazaar mein jaayenge
Sahira!Bachpane mein koi kitna masoom hota hai
Tum jaanti hoDilase, tasalli ka matlab bhala ek bache ko maloom kaise pade
Uss ke aansoo khilonon se mahange hain balkay yeh anmol hainPar ussay kiya khabar
Un ki qeemat ka andaza hone talakSar ke baalon mein chandi utar aati hai
Aur chehre pe jhuriyon ka naqsha ubhar aata hai..***********
Sahira!Tu mujhe bhi zara ek bacha samajh
Aur khud mein zara mamta toh basaAur phir farz kar
Main un aankhon mein aansoo liyeSiskiyan lete lete tere paas aa kar tujhe bolta hoon
Ke de zaat ka mahalBas ek mere hath mein
Dil ke mandir mein aaram ke vaste sej koi sajaRooh muddat se piyasi hai
Ab dekh apni mohabbat ki barsaat karApni aankhon ko mere ilawa kahin aur tikne na de
Dekh mujheMujhe dekh aur soch
Aur theek se sochJab theek se soch le,
Mujhe mehsoos karAur mehsoos karte hue sab bhula
Kainaton ka zer-o-zabarApna ghar,
Baam-o-darSaari duniya se ho bekhabar
Sirf aur sirf ho mujh mein gumSahira!
O meri Sahira!Khol aankhen
Tera Zain bacha nahin jo dilason se behleTasalli ko seene lagaye
Ke tujh mein abhi mamta ka woh ehsaas jaaga nahinAur phir farz karne se
Sach ki bali kaun deSahira!
Ay meri sandalain Sahira!***********
Mere alfaaz bhi khokhale hi toh theAur meri khamoshi ki zubaan mein yeh luknat kahan se chali aayi hai
Ay meri Sahira!Khwab janme gaye hain.
Meri aankh ki kokh ne tere khwabon janmaToh aankhon ko saawan ki haaye lagi
Meri aankhon ko aulaad mein dher aansoo mileQurbaton ki inayat uss se bhali aur thien hi nahin
Shairi bhi na hoti agarToh tujhe haal apna batana bhi mumkin na hota
Alag baat hai ke mere bin kahe tu samajhti toh haiMeri har baat
Aur zaat ki sab surangon se waqif bhi haiMeri aankhon mein khwabon ki ta'adad itni nahin
Jitni ta'adad mein aansoo'on ki qataren baha karti hainTeri yadon ki mom aur agar battiyan
Meri tanhaiyon mein jalienMujhe aisa lage aankh bhi mom batti ki manind lamha ba lamha pighalti hai
Aur agar batti ke jaisa mahakti haiAur khokhale mere alfaaz hi
Is samay aasra dene lagte hainAur khamoshi apni luknat zadah si zubaan mein
Teri baat karti haiAy Sahira!
Teri baaten kareKoi bhi teri baaten kare
Uss ke hathon ko choomoonGale se lagaon
Sar aankhon pe uss ko bithaonMain qadmon tale uss ke palken bichhaon
Bataon ussayKe mere waste tu hai kiya!
Main dikhaon ussayDil mein ta'ameer karda tere waste chahaton ka mahal
Sahira!Lafz jaise bhi hain
Khokhale hi sahiMaine wariftagi mein tere waste keh diye
Gar teri aatma ke daron tak pahunch jaen tohIn ko seene lagana
Faqat un ko sunna nahinApne dil mein zara si jagah bhi....
Meri Sahira!***********
Sahira!Ishq woh toh nahin
Jis ki tareef hum un kitabon mein padhte raheKuch ne bola ke barbaad hone ka ek doosra naam hi ishq hai
Kuch ne bola ke bas jazb-o-masti,Kisi ne kaha ishq zaalim hai, mullah na aalim hai
Aur koi kehta hai ishq majazi hi ishq haqiqi mein jane ki bas ek kadi haiMeri sandalain Sahira!
Maine itna hi samjhaWohi ishq hai
Jis ko lage wohi ramz jaaneWagarna toh behas-o-mubahis se toh har koi apni apni farasat hi jhaade hai bas
Ek awarah insaan ne yeh kaha,Ke dua kar kabhi ishq chhoo kar na guzre
Mujhe ek darvesh ne yeh kahaKe dua kar faqat ishq hi maang...
Ay Sahira!Jaanti ho ke maine duaon mein manga hai kiya
Ishq dena tha jis ne ussay maang karPhir tere dar pe wapas chala aaya hoon...
***********Sahira!
Maine yadon ki sari riyazat tujhe saunp diLe sambhaal ab mujhe mere alfaaz
Sab khokhale hain magarJaan le
Main hi hoonMere lafzon mein qabrein hain
Har qabar mein kuch na kuch dafan meinEk mein mera sar,
Ek mein dono bazu,Kisi mein mere pair,
Baaki badan,Ek ek baal,
Dil ka alag hi mazaar aur sanson ka darbar alagSab ka sab maine tere hawale kiya
Mujhe umeed hai ke meri yaad seTu hi hai jo wafaen karegi hamesha.
Yoon hi ghaliya mu chali aayegiAur har qabar par tu gul-e-ashk barsayegi
Phir mubarak se lamhon meinAur tere lab bhi hilenge
Mere chain-o-aaram aur sukh ki khatirWohi sukh jo ab tak mayyasar nahin aa saka tha mujhe
Woh dilayegi tuAur Rab se kahegi...
Kahegi....Nahin jaanta kiya kahegi!
Magar mujhe maloom haiMere haq mein rahengi duaen teri
Zaat bhi bas mujhe khojti hi rahegi sadaAur mere khokhale jitne alfaaz hain
Tu hi samjhegi basTu hi jaanegi bas
Tu hi maanegi basJaise maine bhi chaha nahin ke koi
In ko samjhe, ya jaane ya maaneFaqat ek tere siwa
Ay meri nabigha!Sahira!
***********Tool doon?
Kis liye tool doon?Is kahani ko phir
Main koi is qadar aham kab thaKe ab hone lag jaon
Ay Sahira!Log baaten karen toh karen
Khwab marte hain mar jaenDukh sath de ya na de
Main kahan tak teri baat karta rahoonJangalon se,
Darakhton, paharon seAur kahkashaon se
Chand aur taron seAur aasman se toh karna na karna barabar hi hai
Sahira!Prem ki gathiyan itni aasaan hoti nahin jitni lagti hain
Takne meinAur un ko khole bina
Yeh bhi mumkin nahin ke mohabbat mein asoodagi ki zara si ramaq mil sakeDil ameeq-o-farawaan mohabbat ka qayal raha hai sada
Aur phir dard ki kaun parwah kareSahira!
Akhri baar seene lagane ka matlab pata hai tujhe?Akhri baar sunne sunane
Ya rone rulane ka matlab nahin jaanti?Akhri baar
Milne ya mil kar bichhadne ki rasmein ada karna aasaan nahinAansoo'on ne kahan akhri baar behne ki khai qasam
Aankh ne akhri baar teri ziyarat ki khwahish mein umr-e-hazin kaat diTu ne dekha nahin
Tu ne mud ke bhi dekha nahinYa yeh bhi mumkin hai dekha hi ho
Main kahin dekh paya na hoonTu toh aayi hai bas
Aur gayi hi nahinTu gayi hi nahin hai toh kyon
Paas mere nahinSahira!
Mere sare sawalon pe ab ghaur karne ki zyada zaroorat nahinYeh toh bechainiyan hain
Yeh betabiyan jo ke bas maine teri taraf bhej deinKhat ki soorat,
Mohabbat ke khushboo bhare ek lifafe meinAb tu padhe na padhe
Paas rakhe ya phir phenk deApne seene lagaye ya phir aag mein jhonk de
Ya isi khat ko padhte hueApna jeevan bata de
Yeh sab tujh pe haiAy meri pyar bhariye
Meri aaqilaSahira!
***********Dukh, darindon se badh kar koi cheez hai
Sukh hamesha hi mazloom ban kar mila hai mujheTeri majbooriyan
Mujh ko dukh hi lagienAur tu mujh ko sukh
Sahira!Maine kam hi dua ke liye hath uthaye
Pata hai?Duaen agar aasmanon se befaiz hi laut aaen
Toh is se badi aur koi qayamat nahin toottiRooh par
Aur dil parBahut acchi aur dher piyari meri Sahira!
Jab bhi utra, teri rooh meinToh bala ka sukoon pa liya
Tere jazbon ko samjha tohMaine mohabbat ka khud mein junoon pa liya
Sahira!Tu ne poocha mujhe
Jab zamane guzar jaengeAur tu mujh se poochhegi apne hi bare mein toh
Kiya main tab bhi kahoon ga keHaan!
Tu meri Sahira hi toh haiSahira!
Maine apne janam se bhi pehle talasha tujheTeri khushboo toh bachpan mein deti rahi loriyan
Mujh ko har raat meinAur din mein, main tere ta'aqub mein phirta raha
Shehar mein,Har gali mein,
Mahalle mein,Har chowk-o-bazaar mein,
Jangalon mein,Hawaon se poocha tere bare
Aur maine dariya kinaron pe aati hui ek ek mauj seTere bare mein poocha
Aqeedon mein,Sari mubarak shabon mein,
Ibadat mein bhi tujhe dhoondte dhoondte umar kaatiTujhe dhoondte dhoondte
Maine kitne mazarat parAarzoo ke diye bhi jalaye
Kabhi bhook ka pait chira,Tujhe dhoondne ke liye
Muflison ki pareshaniyon mein bhi ja kar talasha tujheBomb phate aur lashon mein ja kar bhi dekha
Ujadte suhagon mein, bewaon mein aur yateemon mein bhiHar ghadi, har samay, sab gumanon mein bhi aur yaqeenon mein bhi
Tujh ko dhoonda hai sanpon mein bhi, aasteenon mein bhiMundriyon mein bhi, chhallon mein bhi aur nageenon mein bhi
Aur mazdooron ke jo bahe,Un ki mazdooriyon ke samay,
Un paseenon mein bhi.Dhoop mein aur barsaat mein
Din mein aur raat meinBaat mein
Baat ki baat meinZaat mein
Zaat ki raat meinAur ujale mein bhi
Maine tujh ko hi dhoonda meri Sahira!Woh jo "La" se bahut paak hai
Is ko pane ki khatirTujhe dhoondta hi raha
Aur ab yoon achanak mujhe aa mili haiToh kehti hai
Kiya tum kabhi muddaton baad mujh se kaho ge?Ke
Haan!Tu meri Sahira hai....
Meri sandalain Sahira hai....Tu sun!
Ab mujhe dhoondAur dhoond le toh
Bahut sochAur soch le toh
Mujhe jaanAur jaan le toh
Yaqeen karKe yeh koi bhi dastaan toh nahin thi
Jise main sunata raha thaZameen zaad, makrohon, farebon bhare
Doghle, behassi ke unhi rishta daron koSare hi logon ko
Jo Sahira dhoondna toh bahut door haiSahira ko abhi tak samajh hi nahin pa rahe
Jaante hi nahinAur manen bhi kaise??
Meri Sahira!Tu hamesha se hi ujle dil aur ujli hi arwah se aa ke milti rahi hai
Hamesha unhi ko milegiDilon aur roohon ki pakeezgi ke bina
Tujh ko pana kisi taur mumkin nahin.....Harf-e-awwal!
Meri Harf-e-aakhir!Jameel-o-haseen!
Sandalain Sahira!!!