13 اشعار

بہت تھوڑے سے دنوں کے لیے

Bahut Thode Se Dinon Ke Liye

بہت تھوڑے سے دنوں کے لیےہمیں خوشی دے دی جائے

یا سڑک کے دونوں جانبسایہ دار درختوں کا سایہ

بہت تھوڑے سے دنوں کے لیےتیز دھوپ ہم سے واپس لے لی جائے

یا دونوں پیروں میں پہننے کے لیےسیاہ مخمل کے بنے جوتے

دے دیے جائیںبہت تھوڑے سے دنوں کے لیے

ہم سے پتھروں سے بنے راستے پرچلنے کے لیے نہ کہا جائے

شام کے اخبار کے ساتھکسی بھی رنگ کے دو پھولوں

اور ایک رومالبہت تھوڑے سے دنوں کے لیے

ہمیں کسی بھی طرح کیکوئی خبر نہ دی جائے

ہماری آنکھوں میںآنکھوں ڈال کے دیکھا جائے

ہمیں بھیڑیوں کے حوالے نہ کیابہت تھوڑے سے دنوں کے لیے

ہمیں ایک کشتی ایک چاندیا ایک سمندر سے زیادہ

اہمیت نہیں دی جائے

— زیشان ساحل