7 اشعار

عشق کی دیوانگی مٹ جائے گی

Ishq ki deewangi mit jayegi

عشق کی دیوانگی مٹ جائے گییا کسی کی زندگی مٹ جائے گی

ختم ہو جائے گا جب قصہ حضورآپ کی حیرانگی مٹ جائے گی

آپ بھی روئیں گے شاید زارزارپھول جیسی یہ ہنسی مٹ جائے گی

ایک دن بجھ جائیں گے یہ مہر و ماہیا نظر کی روشنی مٹ جائے گی

یا فنا ہو جائیں گی گلیاں ترییا مری آواز ہی مٹ جائے گی

حسن بھی برباد ہو جائے گا دوستاور دل کی دلکشی مٹ جائے گی

اس قدر آباد ہو جائیں گے لوگحسرت تعمیر ہی مٹ جائے گی

— زیشان ساحل