6 اشعار

نیم تاریک محبت

Neem tareek mohabbat

نیم تاریک محبت کی دلآویزی میںجگمگاتی ہے تری یاد کی موہوم کرن

چمک اٹھتا ہے ترے درد میں ڈوبا ہوا چاندتجھ کو چھونے کی تمنا میں گزرتے بادل

میرے ہاتھوں کی لکیروں میں ٹھہر جاتے ہیںکسی پر شور سمندر کا تلاطم لے کر

چاندنی آ کے دل و جاں پہ بکھر جاتی ہےنہیں معلوم کہ وہ پھول کہاں کھلتے ہیں

جن کی خوشبو مری آنکھوں میں اتر جاتی ہےنیم تاریک محبت کی دلآویزی میں

لوگ کہتے ہیں کہ اک عمر گزر جاتی ہے

— زیشان ساحل