7 اشعار

ریلوے لائن اسٹیشن سے

Railway Line Station Se

ریلوے لائن اسٹیشن سےمیرے دل تک آتی ہے

لیکن ٹرین ہمیشہ آ کراک پل پر رک جاتی ہے

کوئی ستارہ انجن بن کےچلتا رہتا ہے

چاند بھی اک چمنی کے نیچےچلتا رہتا ہے

جانے کیوں پھولوں کارنگ بدلتا رہتا ہے

سرد ہوا میں شبنمپتوں پر لہراتی ہے

چھپی ہوئی اک چڑیامدھم گیت سناتی ہے

— زیشان ساحل