8 اشعار

طالبان

Taliban

عورتیں گھر میں رہیں گیلڑکیاں چھپ جائیں گی

پھول شاخوں پر کھلیں گےاور وہیں مرجھائیں گے

چاند سورج اور ستارے دھند میں کھو جائیں گےدور تک اڑتے پرندے

گیت گانا بھول کراپنے اپنے آشیاں میں

خوف سے مر جائیں گےخواب جیسی زندگی کے

خواب دیکھیں گے مگرصبح جب پھیلے گی گھر میں

ریڈیو کھولیں گے لوگاور کھڑکی سے اچانک

طالبان آ جائیں گے

— زیشان ساحل