4 اشعار

اب تک شریک محفل اغیار کون ہے

Ab tak shareek-e-mehfil-e-aghyar kaun hai

اب تک شریک محفل اغیار کون ہےہم بے وفا ہوئے تو خطاوار کون ہے

یاں سب کو مل گئے ہیں سہارے بقدر شوقتم سوچتے رہے کہ طلب گار کون ہے

نظروں نے کس کی چاک کیے پردہ ہائے‌ رنگسنولا دیا ہے جس نے رخ یار کون ہے

دامن ہزار چاک گریباں ہزار وایہ دیکھنا ہے کتنا گنہ گار کون ہے

— زہرا نگاہ