5 اشعار

کیوں اے غم فراق یہ کیا بات ہو گئی

Kyun aye gham-e-firaq yeh kya baat ho gayi

کیوں اے غم فراق یہ کیا بات ہو گئی

«کیوں اے غم فراق یہ کیا بات ہو گئی» زہرا نگاہ کا کلام ہے، جسے راجا اکرام قمر نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «کہاں کے عشق و محبت کدھر کے ہجر ووصال زہرانگاہ» میں 23 جنوری 2026 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 35 سیکنڈ ہے۔

کیوں اے غم فراق یہ کیا بات ہو گئیہم انتظار صبح میں تھے رات ہو گئی

بہکے ہوئے بھٹکتے ہوئے کارواں کی خیررہبر سے راہزن کی ملاقات ہو گئی

دیوانگی کی خیر نہ مانگیں تو کیا کریںدیوانگی ہی راز عنایات ہو گئی

سینوں میں سوز و ساز محبت نہیں رہادنیا رہین گردش حالات ہو گئی

لو ڈوبتوں نے دیکھ لیا ناخدا کو آجتقریب کچھ تو بہر ملاقات ہو گئی

— زہرا نگاہ

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں