5 اشعار

بیٹھے بیٹھے کیسا دل گھبرا جاتا ہے

baithe baithe kaisa dil ghabra jaata hai

بیٹھے بیٹھے کیسا دل گھبرا جاتا ہے

«بیٹھے بیٹھے کیسا دل گھبرا جاتا ہے» زہرا نگاہ کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 36 سیکنڈ ہے۔

بیٹھے بیٹھے کیسا دل گھبرا جاتا ہےجانے والوں کا جانا یاد آ جاتا ہے

بات چیت میں جس کی روانی مثل ہوئیایک نام لیتے میں کچھ رک سا جاتا ہے

ہنستی بستی راہوں کا خوش باش مسافرروزی کی بھٹی کا ایندھن بن جاتا ہے

دفتر منصب دونوں ذہن کو کھا لیتے ہیںگھر والوں کی قسمت میں تن رہ جاتا ہے

اب اس گھر کی آبادی مہمانوں پر ہےکوئی آ جائے تو وقت گزر جاتا ہے

— زہرا نگاہ