5 اشعار

بیٹھے بیٹھے کیسا دل گھبرا جاتا ہے

Baithe baithe kaisa dil ghabra jata hai

بیٹھے بیٹھے کیسا دل گھبرا جاتا ہے

«بیٹھے بیٹھے کیسا دل گھبرا جاتا ہے» زہرا نگاہ کا کلام ہے، جسے سید جینٹلمین نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «کہاں کے عشق و محبت کدھر کے ہجر ووصال زہرانگاہ» میں 23 جنوری 2026 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 43 سیکنڈ ہے۔

بیٹھے بیٹھے کیسا دل گھبرا جاتا ہےجانے والوں کا جانا یاد آ جاتا ہے

بات چیت میں جس کی روانی مثل ہوئیایک نام لیتے میں کچھ رک سا جاتا ہے

ہنستی بستی راہوں کا خوش باش مسافرروزی کی بھٹی کا ایندھن بن جاتا ہے

دفتر منصب دونوں ذہن کو کھا لیتے ہیںگھر والوں کی قسمت میں تن رہ جاتا ہے

اب اس گھر کی آبادی مہمانوں پر ہےکوئی آ جائے تو وقت گزر جاتا ہے

— زہرا نگاہ

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں