4 اشعار

ایک تیرا غم جس کو راہ معتبر جانیں

Ek tera gham jis ko raah-e-mo'tabar jaanein

ایک تیرا غم جس کو راہ معتبر جانیں

«ایک تیرا غم جس کو راہ معتبر جانیں» زہرا نگاہ کا کلام ہے، جسے نور مائیر نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «کہاں کے عشق و محبت کدھر کے ہجر ووصال زہرانگاہ» میں 23 جنوری 2026 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 38 سیکنڈ ہے۔

ایک تیرا غم جس کو راہ معتبر جانیںاس سفر میں ہم کس کو اپنا ہم سفر جانیں

جس سے کچھ نہ کہہ پائیں جان گفتگو ٹھہرےجس سے کم ملیں اس کو سب سے بیشتر جانیں

اپنا عکس بھی اکثر ساتھ چھوڑ جاتا ہےیہ مآل خود بینی کاش شیشہ گر جانیں

تار تار کر ڈالیں صبر و ضبط کا دامنزخم زخم دکھلا دیں ظرف چارہ گر جانیں

— زہرا نگاہ

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں