5 اشعار

خوش جو آئے تھے پشیمان گئے

Khush jo aaye the pashemaan gaye

خوش جو آئے تھے پشیمان گئے

«خوش جو آئے تھے پشیمان گئے» زہرا نگاہ کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 32 سیکنڈ ہے۔

خوش جو آئے تھے پشیمان گئےاے تغافل تجھے پہچان گئے

خوب ہے صاحب محفل کی اداکوئی بولا تو برا مان گئے

کوئی دھڑکن ہے نہ آنسو نہ خیالوقت کے ساتھ یہ طوفان گئے

تیری ایک ایک ادا پہچانیاپنی ایک ایک خطا مان گئے

اس کو سمجھے کہ نہ سمجھے لیکنگردش دہر تجھے جان گئے

— زہرا نگاہ