5 اشعار

کوئی ہنگامہ سر بزم اٹھایا جائے

Koi hangama sar-e-bazm uthaya jaaye

کوئی ہنگامہ سر بزم اٹھایا جائے

«کوئی ہنگامہ سر بزم اٹھایا جائے» زہرا نگاہ کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 54 سیکنڈ ہے۔

کوئی ہنگامہ سر بزم اٹھایا جائےکچھ کیا جائے چراغوں کو بجھایا جائے

بھولنا خود کو تو آساں ہے بھلا بیٹھا ہوںوہ ستم گر جو نہ بھولے سے بھلایا جائے

جس کے باعث ہیں یہ چہرے کی لکیریں مغمومغیرممکن ہے کہ منظر وہ دکھایا جائے

شام خاموش ہے اور چاند نکل آیا ہےکیوں نہ اک نقش ہی پانی پہ بنایا جائے

زخم ہنستے ہیں تو یہ فصل بہار آتی ہےہاں اسی بات پہ پھر زخم لگایا جائے

— زہرا نگاہ