5 اشعار

ایک کے گھر کی خدمت کی اور ایک کے دل سے محبت کی

Ek ke ghar ki khidmat ki aur ek ke dil se mohabbat ki

ایک کے گھر کی خدمت کی اور ایک کے دل سے محبت کی

«ایک کے گھر کی خدمت کی اور ایک کے دل سے محبت کی» زہرا نگاہ کا کلام ہے، جسے نور مائیر نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «کہاں کے عشق و محبت کدھر کے ہجر ووصال زہرانگاہ» میں 23 جنوری 2026 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 47 سیکنڈ ہے۔

ایک کے گھر کی خدمت کی اور ایک کے دل سے محبت کیدونوں فرض نبھا کر اس نے ساری عمر عبادت کی

دست طلب کچھ اور بڑھاتے ہفت اقلیم بھی مل جاتےہم نے تو کچھ ٹوٹے پھوٹے جملوں ہی پہ قناعت کی

شہرت کے گہرے دریا میں ڈوبے تو پھر ابھرے نہیںجن لوگوں کو اپنا سمجھا جن لوگوں سے محبت کی

ایک دوراہا ایسا آیا دونوں ٹوٹ کے گر جاتےبچوں کے ہاتھوں نے سنبھالا بوڑھوں ہی نے حفاظت کی

جامۂ الفت بنتے آئے رشتوں کے دھاگوں سے ہمعمر کی قینچی کاٹ گئی اب کاہے کو اتنی محنت کی

— زہرا نگاہ

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں