6 اشعار

یوں کہنے کو پیرایۂ اظہار بہت ہے

Yoon kehne ko pairaaya-e-izhaar bahut hai

یوں کہنے کو پیرایۂ اظہار بہت ہے

«یوں کہنے کو پیرایۂ اظہار بہت ہے» زہرا نگاہ کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 45 سیکنڈ ہے۔

یوں کہنے کو پیرایۂ اظہار بہت ہےیہ دل دل ناداں سہی خوددار بہت ہے

دیوانوں کو اب وسعت صحرا نہیں درکاروحشت کے لیے سایۂ دیوار بہت ہے

بجتا ہے گلی کوچوں میں نقارۂ الزامملزم کہ خموشی کا وفادار بہت ہے

جب حسن تکلم پہ کڑا وقت پڑے تواور کچھ بھی نہ باقی ہو تو تکرار بہت ہے

خود آئینہ گر آئینہ چھوڑے تو نظر آئےدہکا ہوا ہر شعلۂ رخسار بہت ہے

منصف کے لیے اذن سماعت پہ ہیں پہرےاور عدل کی زنجیر میں جھنکار بہت ہے

— زہرا نگاہ