5 اشعار

جنون اولیں شائستگی تھی

Junoon-e-awwalin shaayastagi thi

جنون اولیں شائستگی تھی

«جنون اولیں شائستگی تھی» زہرا نگاہ کا کلام ہے، جسے افتخار احمد نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «کہاں کے عشق و محبت کدھر کے ہجر ووصال زہرانگاہ» میں 23 جنوری 2026 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 35 سیکنڈ ہے۔

جنون اولیں شائستگی تھیوہی پہلی محبت آخری تھی

جہاں ہم پھر سے بسنا چاہتے تھےوہ بستی ہو کے دنیا ہو چکی تھی

کشادہ تھے بہت بازوئے وحشتیہ زنجیر خرد الجھی ہوئی تھی

کبھی ہر لفظ کے سو سو معانیکبھی پوری کہانی ان کہی تھی

سحر آغاز شب اتمام حجتعجب زہراؔ کی وضع زندگی تھی

— زہرا نگاہ

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں