8 اشعار

پڑھ کے دیکھو قرار ہے اردو

Padh ke dekho qaraar hai Urdu

پڑھ کے دیکھو قرار ہے اردو

«پڑھ کے دیکھو قرار ہے اردو» زبیر قلزم کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 50 سیکنڈ ہے۔

پڑھ کے دیکھو قرار ہے اردوسن کے دیکھو خمار ہے اردو

لہجوں کا تو نکھار ہے اردوپورے سولہ سنگھار ہے اردو

تم مری دوسری محبت ہومیرا تو پہلا پیار ہے اردو

میر غالب ہیں یار اپنےمیر غالب کی یار ہے اردو

فارسی ' عربی ' سنسکرتسب میں ہی حصہ دار ہے اردو

فیض ساگر جہاں تھے خوش تھی وہاںاب یہاں اشک بار ہے اردو

آؤ کتابیں کھول کے دیکھیںکس قدر بے قرار ہے اردو

آؤ قلزم کوئی غزل کہہ لیںاس خزاں میں بہار ہے اردو

— زبیر قلزم