9 اشعار

دوستوں میں شمار کس کا ہے

Doston mein shumar kis ka hai

دوستوں میں شمار کس کا ہے

«دوستوں میں شمار کس کا ہے» زبیر قلزم کا کلام ہے، جسے ایمان نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «زبیر قلزم صاحب کے نام ایک شام» میں 11 مئی 2026 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 10 منٹ 55 سیکنڈ ہے۔

دوستوں میں شمار کس کا ہےآج کل اعتبار کس کا

کیا کہوں دشمنوں سے پوچھتے ہیںپیٹھ پیچھے یہ وار کس کا

ساتھ تو تو کھڑا ہے پر یہ بتایار تو طرف دار کس کا ہے

دیکھ کر اس کو سوچتا ہوں یہچاند سا چہرہ پیار کس کا ہے

تم نے تو مرنا تھا بچھڑ کہ ہاںاب مرو انتطار کس کا ہے

لوگ محشر میں تم سے پوچھیں گےتو گنہگار یار کس کا ہے

بات دل کی بتائی کیوں دل کودل یہاں راز دار کس کا ہے

جانے اس بار پھول کس کو دیںجانے موسم بہار کس کا ہے

مے کدے بھی نہیں گئے تم آجپھر یہ قلزم خمار کس کا ہے

— زبیر قلزم

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں