7 اشعار

بتائیں حسن اس کا کیا جمال ہی جمال

Bataayen husn us ka kya jamal hi jamal

بتائیں حسن اس کا کیا جمال ہی جمالحسین ہے بلا کا وہ کمال ہی کمال ہے

غزال بھی کریں ہیں باتیں آپ کی جناب کیچلیں تو چال ایسی ہے دھمال ہی دھمال ہے

میں کہا کہوں میں کیا لکھوں یہ ممکنات میں نہیںبیان حسن ان کا تو خیال ہی خیال ہے

نگاہیں تیر تیر ہیں تو آنکھیں جال جال ہیںکرو یقین میرا بچنا تو محال ہی محال ہے

یہ چاندنی شبوں کی اب مجھے طلب نہیں رہیوہ چہرہ ایسا دوستا اجال ہی اجال ہے

وہ مثل معجزات بھی وہ حسن کائنات بھیخدا کی وہ خدائی کی مثال ہی مثال ہے

نصیب کی یہ بات ہے وہ میرا بن سکا نہیںزبیر اس نصیب پر ملال ہی ملال ہے

— زبیر قلزم

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں