9 اشعار

ان کی گرگٹ مثال دیتے ہیں

Un ki girgit misaal dete hain

ان کی گرگٹ مثال دیتے ہیں

«ان کی گرگٹ مثال دیتے ہیں» زبیر قلزم کا کلام ہے، جسے شاعر نے خود سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «زبیر قلزم صاحب کے نام ایک شام» میں 11 مئی 2026 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 54 سیکنڈ ہے۔

ان کی گرگٹ مثال دیتے ہیںرنگ وہ اس طرح بدلتے ہیں

آگئے بھول کر فرشتوں میںمعذرت ہم جناب چلتے ہیں

شعر آسان تو نہیں کہنےخون جلتا ہے تب نکلتے ہیں

ان پر مر کر تو ہم نے دیکھ لیااب کسی حادثے میں مرتے ہیں

آپ زلفیں ہی بس سنبھالا کریںہم کہاں آپ سے سنبھلتے ہیں

جو خدا کے قریب تر کر کردےآؤ ایسا گناہ کرتے ہیں

ایسے رخصت ہوئے مرے احبابجیسے پتے خزاں میں جھڑتے ہیں

یہ جھجھک کیسی اور وعدہ کریںکب کہا آپ کیوں مکرتے ہیں

مجھ کو ڈسنے کا سوچتے ہیں وہجو مری آستیں میں پلتے ہیں

— زبیر قلزم

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں