ریکارڈ شدہ ایکس سپیس 1 دسمبر 2025

ایک ہی شہر میں رہنا مگر ملنا نہیں (اعتبار ساجد)

مہمان شاعر: اعتبارساجد

16
سپیکرز
229
سامعین

سپیکرز

کسی سپیکر کو منتخب کریں — ان کا پیش کردہ کلام نیچے

اعتبارساجد — مہمان شاعر

اعتبار ساجد 1 جولائی 1948 کو ملتان میں پیدا ہوئے۔ ان کا اصل نام سید اعتبار حسین ہے اور وہ ادبی دنیا میں "اعتبار ساجد" کے نام سے جانے جاتے ہیں۔ انہوں نے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے بعد تدریس کے شعبے سے وابستگی اختیار کی۔ ابتدا میں وہ بلوچستان کے گورنمنٹ کالج نوشکی میں استاد رہے اور بعد ازاں اسلام آباد منتقل ہوئے، جہاں انہوں نے نہ صرف تدریسی خدمات انجام دیں بلکہ ادبی سرگرمیوں میں بھی بھرپور حصہ لیا۔اردو ادب میں اعتبار ساجد کا شمار رومانوی شاعری کے اہم ناموں میں کیا جاتا ہے۔ ان کی شاعری میں جذبوں کی لطافت، ہجر و وصال کی کیفیات، تنہائی، محبت اور انسانی احساسات نہایت خوش سلیقگی سے سمٹ آئے ہیں۔ ان کی غزلوں اور نظموں نے انہیں جدید رومانوی شاعری کا معتبر شاعر بنا دیا۔ ان کے مشہور شعری مجموعے جیسے مجھے کوئی شام ادھار دو، دستک بند کواڑوں پر اور وہی ایک زخم گلاب سا اردو پڑھنے والوں میں بے حد مقبول ہیں۔شاعری کے علاوہ اعتبار ساجد ایک ہمہ جہت ادیب بھی ہیں۔ انہوں نے نثر، افسانہ، سفرنامہ، ناول اور بچوں کے...

مکمل تعارف اور کلام ‹