ریکارڈ شدہ ایکس سپیس
8 جنوری 2026
تیرے خیال کے دیوارودر بناتے ہیں جمیل الدین عالی
مہمان شاعر: جمیل الدین عالی
17
سپیکرز
299
سامعین
سپیکرز
جمیل الدین عالی — مہمان شاعر
جمیل الدین عالی، جن کا اصل نام میرزا جمیل الدین احمد خان تھا، اردو کے ممتاز شاعر، نغمہ نگار، کالم نگار، دانشور اور قومی شعور کے علمبردار تھے۔ وہ 20 جنوری 1925ء کو دہلی میں ایک معزز اور ادبی خانوادے میں پیدا ہوئے۔ ان کے دادا نواب علا الدین احمد، مرزا غالب کے ہم عصر اور شاگرد تھے جبکہ والد سر امیر الدین احمد خان بھی علم و ادب سے وابستہ شخصیت تھے۔ عالی نے اینگلو عربک کالج، دہلی سے معاشیات میں بی اے کیا اور قیامِ پاکستان سے قبل وزارتِ تجارت میں خدمات انجام دیں۔ 1947ء میں پاکستان ہجرت کے بعد انہوں نے سی ایس ایس امتحان پاس کیا اور انکم ٹیکس افسر کے طور پر سرکاری ملازمت اختیار کی، بعد ازاں نیشنل بینک آف پاکستان میں مختلف اعلیٰ مناصب پر فائز رہے اور بطور سینئر ایگزیکٹو نائب صدر 1990ء میں ریٹائر ہوئے۔ادبی اعتبار سے جمیل الدین عالی ایک ہمہ جہت شخصیت تھے جنہوں نے غزل، نظم، دوہا، طویل نظم، سفرنامہ، مضمون اور کالم نگاری میں نمایاں مقام حاصل کیا۔ وہ اردو زبان کے فروغ کے لیے نصف صدی سے زائد عرصہ سرگرم...