5 اشعار

دوستوں کے نام یاد آنے لگے

Doston ke naam yaad aane lage

دوستوں کے نام یاد آنے لگے

«دوستوں کے نام یاد آنے لگے» عبدالحمیدعدم کا کلام ہے، جسے سید جینٹلمین نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «زندگی ہے دوسروں کے حکم پر مرنے کا جشن (عبدالحمید عدم)» میں 23 نومبر 2025 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 37 سیکنڈ ہے۔

دوستوں کے نام یاد آنے لگےتلخ و شیریں جام یاد آنے لگے

وقت جوں جوں رائگاں ہوتا گیازندگی کو کام یاد آنے لگے

خوبصورت تہمتیں چبھنے لگیںدل نشیں الزام یاد آنے لگے

پھر خیال آتے ہی شامِ ہجر کامرمریں اجسام یاد آنے لگے

بھولنا چاہا تھا ان کو اے عدمپھر وہ صبح و شام یاد آنے لگے

— عبدالحمیدعدم

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں