5 اشعار

جنوں بیمار ہے، آہستہ بولو

Junoon beemaar hai, aahista bolo

جنوں بیمار ہے، آہستہ بولو

«جنوں بیمار ہے، آہستہ بولو» عبدالحمیدعدم کا کلام ہے، جسے ملک افراسیاب نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «زندگی ہے دوسروں کے حکم پر مرنے کا جشن (عبدالحمید عدم)» میں 23 نومبر 2025 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 31 سیکنڈ ہے۔

جنوں بیمار ہے، آہستہ بولوخِرد لاچار ہے، آہستہ بولو

زمانے کی سماعت جاگتی ہےعدو بیدار ہے، آہستہ بولو

کوئی سن پائے گا تو کیا کہے گاکھلا بازار ہے، آہستہ بولو

زیادہ ہاؤ ہُو کا اس جہاں میںنتیجہ دار ہے، آہستہ بولو

عدم فریاد اور وہ بھی خدا سےبڑا دربار ہے، آہستہ بولو

— عبدالحمیدعدم

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں