8 اشعار

اجل نے لوٹ لیا آ کے کاروان حیات

Ajal ne loot liya aa ke karwaan-e-hayaat

اجل نے لوٹ لیا آ کے کاروان حیات

«اجل نے لوٹ لیا آ کے کاروان حیات» افقر موہانی کا کلام ہے، جسے ثنا سوئٹ نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «ان سے میرے نصیب کا چکر بنا دیا افقر موہانی» میں 20 جنوری 2026 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 1 منٹ 3 سیکنڈ ہے۔

اجل نے لوٹ لیا آ کے کاروان حیاتسنا رہا ہوں زمانہ کو داستان حیات

ہزاروں کروٹیں بدلیں زمانہ نے لیکناٹھے نہ خواب تغافل سے خفتگان حیات

رہا نہ پیری میں جب کچھ بھی زندگی کا مزہسحر کے وقت چلے اٹھ کے مہمان حیات

رہ عدم کی وہ دشواریاں معاذ اللہکہ مر کے پہنچے ہیں منزل پہ رہروان حیات

بہار جلوہ گہہ یار تیرا کیا کہناعدم سے آئے ہیں ہستی میں طالبان حیات

یہی بلندی و پستی ہے بس زمانہ کیہے اک زمین حیات ایک آسمان حیات

کسی طرح بھی تلافیٔ زیست ہو نہ سکیقضا کے سر پہ رہا خون کشتگان حیات

کھلا نہ غنچۂ دل باغ دہر میں افقرؔخزاں نصیب رہا اپنا گلستان حیات

— افقر موہانی

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں