8 اشعار

مکاں چھوڑ کر لا مکاں دیکھتے ہیں

Makaan chhod kar la-makaan dekhte hain

مکاں چھوڑ کر لا مکاں دیکھتے ہیں

«مکاں چھوڑ کر لا مکاں دیکھتے ہیں» افقر موہانی کا کلام ہے، جسے ثنا سوئٹ نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «ان سے میرے نصیب کا چکر بنا دیا افقر موہانی» میں 20 جنوری 2026 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 56 سیکنڈ ہے۔

مکاں چھوڑ کر لا مکاں دیکھتے ہیںکہاں وہ ہیں اور ہم کہاں دیکھتے ہیں

تعین کا ہر آستاں دیکھتے ہیںجہاں تم نہیں ہم وہاں دیکھتے ہیں

اٹھا لیتے ہیں ہم بھی دو چار تنکےجو بنتے کوئی آشیاں دیکھتے ہیں

قفس میں اسیروں پہ گرتی ہے بجلیچمن سے جو اٹھتے دھواں دیکھتے ہیں

نہیں دیکھتے کچھ مگر اہل محشرمجھے یا مری داستاں دیکھتے ہیں

حقیقت میں دیر و حرم ایک ہیں جبتجھے دونوں کے درمیاں دیکھتے ہیں

یہ آہیں ہیں میری یہ نالے ہیں میرےجنہیں آسماں آسماں دیکھتے ہیں

در یار ہے پھر در یار افقرؔجناں کو بہ حد جناں دیکھتے ہیں

— افقر موہانی

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں