8 اشعار

وعدۂ وصل یار نے مارا

Vaada-e-vasl-e-yaar ne maara

وعدۂ وصل یار نے مارا

«وعدۂ وصل یار نے مارا» افقر موہانی کا کلام ہے، جسے حماد ابراہیم نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «ان سے میرے نصیب کا چکر بنا دیا افقر موہانی» میں 20 جنوری 2026 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 52 سیکنڈ ہے۔

وعدۂ وصل یار نے ماراشدت انتظار نے مارا

منفعل ہو کے یار نے ماراشکوۂ بار بار نے مارا

نہ چھپا راز دل مگر نہ چھپادیدۂ اشک بار نے مارا

بن کے تقدیر راہ غربت میںجنبش چشم یار نے مارا

وعدۂ بے وفا وفا نہ ہوامجھ کو اس اعتبار نے مارا

صدقے دل ایسی رازداری پرجس کو ہو رازدار نے مارا

غمزۂ جانستاں معاذ اللہشوخیٔ حسن یار نے مارا

بڑھ گیا اور بھی جنوں افقرؔآ کے فصل بہار نے مارا

— افقر موہانی

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں