5 اشعار

افراتفری تھی ایسی جلدی میں

Afra tafri thi aisi jaldi mein

افراتفری تھی ایسی جلدی میںہو گئی دیر جلدی جلدی میں

دو گھڑی چین سے بسر کرتےاتنی مہلت کہاں تھی جلدی میں

خیر ہم تو ہیں جلدباز بہتآپ ہیں کس طرح کی جلدی میں

ہیں سبھی اپنی اپنی دھن میں رواںہیں سبھی اپنی اپنی جلدی میں

کام سارا بگاڑ بیٹھا ہوںآفتابؔ اک ذرا سی جلدی میں

— آفتاب حسین