6 اشعار

اپنا دیوانہ بنا کر لے جائے

Apna deewana bana kar le jaaye

اپنا دیوانہ بنا کر لے جائےکبھی وہ آئے اور آ کر لے جائے

روز بنیاد اٹھاتا ہوں نئیروز سیلاب بہا کر لے جائے

حسن والوں میں کوئی ایسا ہوجو مجھے مجھ سے چرا کر لے جائے

رنگ رخسار پہ اتراؤ نہیںجانے کب وقت اڑا کر لے جائے

کسے معلوم کہاں کون کسےاپنے رستے پہ لگا کر لے جائے

آفتابؔ ایک تو ایسا ہو کہیںجو ہمیں اپنا بنا کر لے جائے

— آفتاب حسین