5 اشعار

بہت دنوں میں ی کار ہنر کیا میں نے

Bahut dinon mein ye kaar-e-hunar kiya main ne

بہت دنوں میں ی کار ہنر کیا میں نےخود اپنے آپ سے آگے سفر کیا میں نے

یہ سوچ کر کہ نشانے خطا ہوئے ہیں کئیپھر ایک وار بہت کارگر کیا میں نے

وہ ایک سنگ تھا اور سنگ بھی نہایت سختسو اس کو دل کیا اور دل میں گھر کیا میں نے

دہک رہا تھا بہت میں خمار خواہش سےخیال یہ اسے شب دیکھ کر کیا میں نے

ہنر وری کا تقاضہ تھا آفتاب حسینؔسو اپنے آپ کو کچھ بے ہنر کیا میں نے

— آفتاب حسین