5 اشعار

دیکھے کوئی تعلق خاطر کے رنگ بھی

Dekhe koi taalluq-e-khaatir ke rang bhi

دیکھے کوئی تعلق خاطر کے رنگ بھیاس فتنہ خو سے پیار بھی ہے اور جنگ بھی

دل ہی نہیں ہے اس کے تصور میں شاد کاماک سر خوشی میں جھومتا ہے انگ انگ بھی

کچھ ربط خاص اصل کا ظاہر کے ساتھ ہےخوشبو اڑے تو اڑتا ہے پھولوں کا رنگ بھی

ایسا نہیں کہ آٹھ پہر بے دلی رہےبجتے ہیں غم کدے میں کبھی جل ترنگ بھی

دیکھا ہے آج اس نے مجھے مڑ کے آفتابؔاس واقعے پہ خوش بھی ہوں میں اور دنگ بھی

— آفتاب حسین