9 اشعار

دل میں جو کچھ ہے کہو سوچو مت

Dil mein jo kuch hai kaho socho mat

دل میں جو کچھ ہے کہو سوچو متارے اب کہہ بھی چکو سوچو مت

سوچنے ہی سے پریشانی ہےمت پریشان رہو سوچو مت

منزل شوق کسے ملتی ہےبس یوںہی چلتے چلو سوچو مت

آج پھر رنگ پہ ہے وہ دریادیکھ کر کود پڑو سوچو مت

عشق کا کام ہے سبحان اللہسوچتے کیا ہو کرو سوچو مت

بحر میں ہو کہ کسی لہر میں ہوشعر کہتے ہو کہو سوچو مت

دیکھتے جاؤ دکھاتا ہے جو دہردیکھو اے دیدہ ورو سوچو مت

سوچتے رہنے سے کیا ہوتا ہےاٹھ کے کچھ کام کرو سوچو مت

آفتابؔ اب یہ کہیں کیا تم سےاتنے پاگل نہ بنو سوچو مت

— آفتاب حسین