5 اشعار

دوشیزہ زمینیں ہیں ممنوعہ علاقہ ہے

Doshiza zameenain hain mamnooa ilaqa hai

دوشیزہ زمینیں ہیں ممنوعہ علاقہ ہےاس باغ تمنا سے کیا اپنا علاقہ ہے

ہر سانس میں شامل ہے خوشبوئے نفس اس کیاس باغ تمنا سے کیا اپنا علاقہ ہے

دل ہاتھ میں لے کر ہم دنیا سے نکل آئےاب دل کے تصرف میں دنیا کا علاقہ ہے

بڑھتا ہوں اگر آگے واپس بھی پلٹتا ہوںملحق کہیں خوابوں سے یادوں کا علاقہ ہے

اے بانوئے بے پروا آ دل کی طرف بھی آیہ میری محبت ہے یہ تیرا علاقہ ہے

— آفتاب حسین