8 اشعار

غم کی لے پر تھرک رہی ہے رات

Gham ki lay par thirak rahi hai raat

غم کی لے پر تھرک رہی ہے راتکن خیالوں میں جھومتی ہے رات

مشعل ماہتاب تھامے ہوئےرات بھر کس کو ڈھونڈھتی ہے رات

سوچتے سوچتے ہوئی ہے صبحجاگتے جاگتے کٹی ہے رات

لمحہ لمحہ سلگ رہا ہوں میںقطرہ قطرہ پگھل رہی ہے رات

لمحہ لمحہ سلگ رہا ہوں میںاور مرے ساتھ جل رہی ہے رات

کون آیا ہے دل کے جنگل میںکس کی خوشبو سے کھل اٹھی ہے رات

اے گل ماہتاب تو ہی بتاکس کی فرقت میں شبنمی ہے رات

کاٹتے کاٹتے کٹے گی کہیںآج یہ جو پہاڑ سی ہے رات

— آفتاب حسین