5 اشعار

جب کوئی آئنہ بھی نہ تھا میرے سامنے

Jab koi aaina bhi na tha mere samne

جب کوئی آئنہ بھی نہ تھا میرے سامنےاک میں تھا ایک میرا خدا میرے سامنے

تیرا وجود اور پس پردۂ نگاہمیرا ہے تو اگر تو پھر آ میرے سامنے

دیکھو تو ریگزار تمنا کی وسعتیںبکھری ہوئی ہے میری صدا میرے سامنے

اک عکس تھا کہ دل کی تہوں میں اتر گیااک رنگ تھا کہ پھیل گیا میرے سامنے

روشن ہوں کس ابد کے افق پر میں آفتابؔلرزاں ہے دست بعد فنا میرے سامنے

— آفتاب حسین