5 اشعار

کہاں کسی پہ یہ احسان کرنے والا ہوں

Kahan kisi pe yeh ehsaan karne wala hoon

کہاں کسی پہ یہ احسان کرنے والا ہوںمیں اپنے آپ کو حیران کرنے والا ہوں

عجیب رنگ کی خوشبو ہے میرے کیسے میںمیں شہر بھر کو پریشان کرنے والا ہوں

کھلا رہے گا کسی یاد کے جزیرے پریہ باغ میں جسے ویران کرنے والا ہوں

دعائیں مانگتا ہوں سب کی زندگی کے لیےاور اپنی موت کا سامان کرنے والا ہوں

کچھ اور طرح کی مشکل میں ڈالنے کے لیےمیں اپنی زندگی آسان کرنے والا ہوں

— آفتاب حسین