5 اشعار

شفق ہے شعلہ فشاں شام ہونے والی ہے

Shafaq hai shola-fishan shaam hone wali hai

شفق ہے شعلہ فشاں شام ہونے والی ہےنظر نظر ہے دھواں شام ہونے والی ہے

یہ وقت وہ ہے پرندے گھروں کو لوٹتے ہیںبھٹک رہا ہوں کہاں شام ہونے والی ہے

ترے افق پہ صدا صبح جگمگاتی رہےمیں جس جگہ ہوں وہاں شام ہونے والی ہے

یہ کاروبار محبت سہی مگر صاحببڑھائیے بھی دکاں شام ہونے والی ہے

وہ آفتابؔ کہ نصف النہار پر ہے ابھیتو کس لیے ہے گماں شام ہونے والی ہے

— آفتاب حسین