8 اشعار

گلے لگائیں کریں پیار تم کو عید کے دن

Gale lagayen karein pyaar tum ko Eid ke din

گلے لگائیں کریں پیار تم کو عید کے دن

«گلے لگائیں کریں پیار تم کو عید کے دن» اکبر اللہ آبادی کا کلام ہے، جسے افتخار احمد نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «ہم آہ بھی کرتے ہیں تو ہوجاتے ہیں بدنام (اکبر الہ آبادی)» میں 4 دسمبر 2025 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 54 سیکنڈ ہے۔

گلے لگائیں کریں پیار تم کو عید کے دنادھر تو آؤ مرے گلعذار عید کے دن

غضب کا حسن ہے آرائشیں قیامت کیعیاں ہے قدرت پروردگار عید کے دن

سنبھل سکی نہ طبیعت کسی طرح میریرہا نہ دل پہ مجھے اختیار عید کے دن

وہ سال بھر سے کدورت بھری جو تھی دل میںوہ دور ہو گئی بس ایک بار عید کے دن

لگا لیا انہیں سینہ سے جوش الفت میںغرض کہ آ ہی گیا مجھ کو پیار عید کے دن

کہیں ہے نغمۂ بلبل کہیں ہے خندۂ گلعیاں ہے جوش شباب بہار عید کے دن

سویاں دودھ شکر میوہ سب مہیا ہےمگر یہ سب ہے مجھے ناگوار عید کے دن

ملے اگر لب شیریں کا تیرے اک بوسہتو لطف ہو مجھے البتہ یار عید کے دن

— اکبر اللہ آبادی

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں